۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
.

حوزہ / سینیگال کے وزیراعظم عثمان سونوکو نے غزہ کے عوام کی نسل کشی میں دنیا کی بڑی طاقتوں کے شریکِ جرم ہونے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک کے صدر سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی عدالت میں صیہونیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں شامل ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افریقی ملک سینیگال کے وزیراعظم عثمان سونوکو نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی اپیل اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی ہے۔

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں سینکڑوں جوانوں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں سینیگال کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں اس افسوسناک سانحہ میں ملوث ہیں جو غزہ میں آٹھ ماہ سے جاری ہلاکتوں اور تباہی کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے اپنے ملک کے صدر سے براہ راست کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی عدالت میں صیہونیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں شامل ہوں اور غزہ اور دوسرے شہروں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سدباب کریں۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے دسمبر 2023ء میں عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور اس حکومت پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا جرم لگایا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک تقریباً دس سے زیادہ ممالک اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے کے منصوبے میں شامل ہو چکے ہیں یا اس میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .