۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں شامل ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین کے لئے بین الاقوامی حمایت کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران جنوبی امریکی ملک چلی نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے۔

نیشنل کانگریس سے خطاب میں چلی کے صدر نے غزہ میں انسانی صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیا اور عالمی برادری سے فیصلہ کن ردعمل کا مطالبہ کیا۔

چلی کے اعلیٰ حکام نے حالیہ مہینوں میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی بارہا مذمت کی ہے، چلی نے 2011 میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

گیبریل بوریچ نے چلی کے قانون سازوں کو بتایا کہ چلی اس مقدمے کی حمایت کرے گا جو جنوبی افریقہ نے ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر کیا ہے۔

چلی بھی اسرائیل کے خلاف ہیگ کورٹ میں شکایت کرنے والے ممالک میں شامل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .