۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
غزہ

حوزہ/ صہیونی فوج نے رفح شہر کے مغرب میں رہائشی علاقوں پر گولہ باری اور بمباری کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی صبح مقامی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع شہر رفح میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔

صیہونی فوج نے عالمی عدالت انصاف کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر شہر رفح کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا، "الجزیرہ" نیوز نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے رفح کے مغرب میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں رفح کے مغرب میں «حی السعودی»، «تل السطان» اور «زعرب اسکوائر» کے علاقوں پر گولہ باری اور بمباری کی گئی ہے۔

دوسری جانب "غزہ" شہر کے وسط میں واقع "حی الدرج" محلے کے علاقے "بنی عامر" پر صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

غزہ سے "المیادین" کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع "البریج" کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو دہشت گرد صہیونی فوجیوں نے حمل نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا اور کئی فلسطینی شہید ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .