غاصب صہیونی
-
استاد حسینی گرگانی: صہیونی حکومت کے خلاف خاموشی یعنی مزید جارحیت کی دعوت دینا
حوزہ/ سید میر تقی حسینی گرگانی نے صہیونی جارحیت کے خلاف اسلامی تعلیمات اور شرعی اصولوں کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف خاموشی نہ صرف عقل و شریعت کے خلاف ہے بلکہ دشمن کو مزید جارحیت کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔
-
غاصب صہیونی حکومت نے تمام اسلامی ممالک پر نظریں جما رکھی ہیں: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ امام جمعہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اسرائیلی جارحیت اور اسلامی ممالک کے خلاف اس کے ناپاک عزائم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد نہ صرف فلسطین بلکہ پورے عالم اسلام پر حاکمیت قائم کرنا ہے، اور اس کے خلاف مزاحمت ہی امت مسلمہ کے وقار کی ضمانت ہے۔
-
دشمن سے ذرا بھی غفلت مسلمانوں کے لیے بڑی مصیبت کا پیش خیمہ بن سکتی ہے: حجت الاسلام فرخ فال
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ کے قائم مقام، حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے کہا کہ دشمنان اسلام کے منظم حملوں کے سامنے ذرا سی بھی نرمی اور غفلت اسلام کو سنگین نقصانات پہنچا سکتی ہے، مؤمنین کو چاہیے کہ قرآن کی روشنی میں استقامت اور دشمن کی چالوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
صیہونی حکومت کو ایرانی قوم کی طاقت سمجھانا ضروری ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 27 اکتوبر 2024 کو ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
-
ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا بھی دنیا نے لوہا مانا: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو میں اسلامی نظام اور ایرانی عوام کی سلامتی کے لئے دعائیہ جلسہ منعقد ہوا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدام پر بیان
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کے ایران میں عسکری مراکز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
امام جمعہ اصفہان:
جہاد اور میدان جنگ میں موجود رہنا اسلام کا جزءِ ہے
حوزہ/ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے ایثار اور خدا کی راہ میں جاں نثاری کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس روح کو اپنے اندر مضبوط کرنا چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ غلط فیصلے اور نامناسب اقدامات اس دینی روح کو کمزور نہ کریں، کیونکہ جہاد اور میدان جنگ میں موجودگی دین اسلام کا حصہ ہے۔
-
صہیونیوں کی اصل جنگ اسلام کے ساتھ ہے: آیت اللہ العظمی جوادی آملی
حوزہ/ انہوں نے کہا: اگر آج اسلامی ممالک کے رہنما فلسطین اور لبنان کی مدد کو نہ پہنچیں تو کل یہی اسرائیل ان کو بھی نشانہ بنائے گا، یہ ممکن نہیں کہ آج وہ ان کی مدد نہ کریں اور کل خود محفوظ رہیں، کیونکہ وہ بھی اسلام کے زیر سایہ زندگی گزار رہے ہیں۔
-
صیہونی حکومت کو مرجعیت سے خطرہ
حوزہ/ صیہونی حکومت کو آیت اللہ سید علی سیستانی اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے ممکنہ جہاد کے فتوے سے شدید خوف ہے، جس کے باعث وہ ان کے قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ اسرائیل کے چینل 14 نے انہیں ممکنہ اہداف میں شمار کیا، جس پر اسلامی دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
-
ڈاکٹر سیدہ فاطمہ:
طوفان الاقصی، صہیونیوں کی ذلت و رسوائی کا آغاز تھا
حوزہ/ ڈاکٹر سیدہ فاطمہ سیدمدلل نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی، حالیہ دور میں صہیونی حکومت کی خواری اور ذلت کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ہے۔
-
قرآن کریم کی نگاہ میں دھوکہ دہی اور وحشیانہ مکر صیہونیت کی پہچان ہے: آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی
حوزہ/ لبنان میں حالیہ صیہونی حملوں کے بعد حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے ایک مذمتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ لبنان کے چار جید علمائے کرام کی شہادت امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت صدمہ: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ ہم مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ کنبوں کے افراد، لبنانی مظلوم عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا سید حسن نصراللہ کے نام اہم پیغام؛ مسلمان ہر ممکن طریقے سے مزاحمتی محاذ کی مدد کریں
حوزہ/ آیت اللہ مکارم شیراز ی نے کہا: تمام مؤمنین اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ دعا اور توسل کے ذریعے ظالموں اور ستمگروں کی نابودی کے لیے بارگاہ الہی میں دعا کریں، اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمتی محاذ کی مادی و معنوی حمایت کریں۔
-
لبنان پر صہیونی حملوں کے خلاف امام جمعہ ممبئی کا مذمتی بیان
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
-
ہفتۂ وحدت، جشنِ صادقین (ع) اور مسلم غزہ
حوزہ/آج ١٧ ربیع الاول ہے۔ شیعہ مکتبِ فکر کے ماننے والے اِس دن کو رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق (ع) کے میلاد کے طور پر مناتے ہیں۔ اہل سنت کے ہاں حضور ؐ کی ولادت ١٢ ربیع الاول کو معروف ہے۔ لہٰذا انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد سے اِس پورے ہفتے کو 'ہفتۂ وحدت' کے طور پر منایا جاتا ہے۔جس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں۔
-
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل: جنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں
حوزہ/ حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کا جنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن اگر صیہونی حکومت اپنی جارحیت میں اضافہ کرتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
گزشتہ دس مہینوں میں غزہ کے 500 اسکولوں پر صہیونی حملے
حوزہ/ یونیسیف کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسکولوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
-
جب تک صہیونی موجود ہیں، دنیا میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا: امام جمعہ ہمدان
حوزہ/ حجۃ الاسلام موسوی نے کہا: صہیونیوں میں انسانیت، غیرت اور وقار نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگر یہ فلسطین میں باقی رہے تو نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا سے امن و امان چھن جائے گا۔
-
صیہونی حکومت کو اس میں کوئی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ہم انتقام لیں گے: آیت اللہ خاتمی
حوزہ/ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: ہمارے پاس ایک منظم نظام ہے، یعنی کب کہاں اور کیسے حملہ کرنا ہے یہ ہم پر منحصر ہے، صہیونی کے دل میں اضطراب اور خوف کی صورتحال رہنی چاہئے، ہم صحیح وقت پر بدلہ ضرور لیں گے۔
-
تصاویر/ غاصب صیہونی ریاست کے خلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے زبردست احتجاج
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے تحت کوئٹہ پاکستان میں غاصب اسرائیل کے ہاتھوں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔
-
غزہ میں اسکول پر بمباری سے 13 شہید
حوزہ/ غزہ شہر کے ایک اسکول پر صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں اب تک 13 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
-
اہلیانِ پارا چنار کی جانب سے پانچویں روز بھی احتجاجی دھرنے؛ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی
حوزہ/اہلیانِ پارا چنار کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے پانچویں روز بھی علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
غزہ کے صوبہ خان یونس میں صہیونی فوج کے حملوں میں 20 افراد شہید
حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے خان یونس کے مشرق میں قابض صہیونی فوج کے ہوائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 20 افراد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
-
غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
حوزہ/ غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے گزشتہ شب کے حملوں میں 7 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
-
امریکہ کے جھوٹے انسانی حقوق کے سلسلے میں رہبر معظم کے 10 اہم جملے
حوزہ/ اسلامی اقدار کا اس سے زیادہ تلخ اور بڑا مذاق کیا ہوگا کہ امریکہ بھی انسانی حقوق کی پاسبانی کا دعویٰ کرے!
-
صہیونی حکومت کی مشکلات میں مسلسل اضافہ، 70 ہزار سے زائد فوجی معذور
حوزہ/ صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج کے 70 ہزار ارکان معذور ہو گئے ہیں، اورغزہ پر اسرائیل کے 9 ماہ کے مسلسل حملوں کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔
-
مرکزی غزہ پر صیہونیوں کا حملہ، درجنوں شہید اور زخمی
حوزہ/ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے مرکز النصیرات کیمپ پر صیہونی حکومت کے بھیانک حملوں کی اطلاع دی۔
-
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 151 صحافی شہید
حوزہ/ غزہ میں فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 151 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
-
رفح پر صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ
حوزہ/ شہر رفح کے جنوب میں واقع "حی البرازیل" میں رہائشی مکانات کو بدھ کی صبح اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
-
فلیگ مارچ کے موقع پر ہزاروں صیہونیوں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ
حوزہ/ مقبوضہ بیت المقدس میں 3 ہزار اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ہی ہزاروں صہیونی فلیگ مارچ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے۔