۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
جوادی آملی

حوزہ/ لبنان میں حالیہ صیہونی حملوں کے بعد حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے ایک مذمتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان میں حالیہ صیہونی حملوں کے بعد حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے ایک مذمتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّ رَبَّکَ لَبِالمِرصاد

بے شک تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے۔" (القرآن)

قرآن کریم کی نگاہ میں دھوکہ دہی اور وحشیانہ مکر ہی صیہونیت کی پہچان ہے، جو کچھ ان دنوں لبنان کے بہادر عوام، خصوصاً حزب اللہ کے ساتھ غاصب اسرائیلی حکومت نے کیا، وہ قرآن کی اس آیت ﴿تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَی خَائِنَةٍ مِنْهُمْ﴾ (تم ان میں ہمیشہ خیانت کی کوئی نہ کوئی چال پاتے رہو گے) کا واضح مصداق ہے۔

اب جب کہ افسوسناک طور پر بین الاقوامی ادارے اور عالمی تنظیمیں اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھا رہے ہیں اور بے حس ہیں، ہم خداوند سبحان سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انصاف کرے، اسی طرح امت مسلمہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ کچھ غیرت دکھائیں، اسی طرح انصاف پسندوں سے بھی بھرپور حمایت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تاریخ: 24 ستمبر 2024

جوادی آملی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .