۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
فوج

حوزہ/ 40 مختلف ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں (یونیفل) پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) میں شامل 40 ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے یونیفل پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ یونیفل کی کارروائیوں اور اس کے مشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، خاص طور پر موجودہ کشیدہ حالات میں یونیفل کا کردار انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں اسرائیلی حکومت کا نام لیے بغیر مطالبہ کیا گیا کہ یونیفل فورسز پر حملوں کی تحقیقات کی جائیں اور ان حملوں کو فوراً روکا جائے۔ مزید برآں، بیان میں فریقین سے یونیفل کی موجودگی کا احترام کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی۔

یہ مذمتی بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آیا، جس میں اقوام متحدہ کے دو امن فوجی اہلکار جمعے کو یونیفل کے قریب زخمی ہوئے۔ اس سے قبل، جمعرات کو بھی دو انڈونیشیائی فوجی اسرائیلی ٹینک کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ سی این این کے مطابق، یونیفل نے جنوبی لبنان میں پانچویں زخمی اہلکار کی بھی اطلاع دی ہے۔

اس مذمتی بیان پر دستخط کرنے والے 40 ممالک ہیں جن میں برطانیہ، فرانس، ہندوستان، جرمنی، اسپین، برازیل، چین، انڈونیشیا، اٹلی، ملائیشیا، ترکی اور قطر کے نام قابل ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .