اقوام متحدہ
-
لبنان کا اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کا اعلان
حوزہ/ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مسلح افواج پر جاری مسلسل حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کروائے گا۔
-
اقوام متحدہ کے نمائندے کا مغربی میڈیا کے جانبدارانہ رویے پر ردعمل؛ صہیونی جرائم پر پردہ ڈالنے والے مغربی میڈیا کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
حوزہ/ فلسطین میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "فرانچسکا آلبانیز" نے مغربی میڈیا کے جانب دارانہ رویے پر شدید تنقید کی اور اسرائیلی فٹبال ٹیم مکابی تل ابیب اور آژاکس کے میچ کے واقعات کو مغربی میڈیا کی جانب سے مبالغہ آرائی اور مکابی کے حمایتیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کو نظرانداز کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
غزہ جنگ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے ہیں، ایک دن کے بچے سے لے کر 97 سالہ خاتون شہداء کی فہرست میں شامل
حوزہ/ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، فولکر ترک نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے غیر فوجی افراد کے قتل عام پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غیرانسانی سلوک واضح طور پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
-
حجۃالاسلام سید عمار حکیم کی عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات/ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر زور
حوزہ/ عراقی قومی اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے محمد الحسان سے ملاقات کی اور غزہ و لبنان میں جنگ بندی پر زور دیا۔
-
آیت اللہ سیستانی سے اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقات؛ غزہ و لبنان میں بحران روکنے میں ناکامی پر اظہار افسوس
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے آج نجف اشرف میں ان کے مرکزی دفتر میں عراق میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے اور عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونامی) کے سربراہ، ڈاکٹر محمد الحسان، اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
-
شمالی غزہ میں قیامت خیز انسانی بحران/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسرائیل پر سخت تنقید
حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، آنتونیو گوتریش نے اتوار کے روز شمالی غزہ میں بڑھتے ہوئے قتل عام اور تباہی و بربادی پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیلی حکام پر انسانی امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے پر تنقید کی۔
-
اقوام متحدہ ظالموں اور مجرمین کی پناہ گاہ بن چکا ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ادارہ درحقیقت مجرمین کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ اس کی حیثیت ایک ایسے پلیٹ فارم کی ہے جہاں عالمی طاقتیں اپنے ظلم کو قانونی جواز دلوانے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں۔ یہ ایک عالمی استعماری ہتھیار ہے جو انصاف کا نام لے کر ظالموں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی روکنے میں ناکامی کی ذمہ دار ہے: فلسطینی وزارت خارجہ
حوزہ/ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل اپنی طاقت اور اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے غزہ کی شمالی پٹی میں مشکل حالات میں رہنے والے فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
-
ہندوستان سمیت دنیا کے 40 ممالک کا اسرائیلی اقدامات کے خلاف مشترکہ بیان
حوزہ/ 40 مختلف ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں (یونیفل) پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ایرانی صدر پزشکیان کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب؛
ایران خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہاں ہے
حوزہ / ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا: فلسطین پر صہیونی حکومت کے قبضے کا خاتمہ اور غزہ میں فوری جنگ بندی عالمی امن اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ہمیں مل کر جنگ، غربت، بھوک اور افلاس جیسے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے کثیر الجہتی نظام بنانا ہو گا۔
-
ڈاکٹر پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیو یارک پہنچ گئے
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرنے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
-
فلسطین میں ظلم بدستور جاری اقوام متحدہ تماشائی، آغا حسن
حوزہ/ فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرت ہوئے آغا صاحب نے کہا اسرائیل مسلسل ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسجد و محراب کو تباہ کرنے پر اپنے طاقت آزماتا ہے اور اقوام متحدہ اپنے ڈیوٹی سے دستبردار ہوکے تماشائی بنا ہوا ہے۔
-
غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
حوقزہ/ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور چین کے نمائندے نے پیر کی شام اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں الگ الگ تقریر کے دوران غزہ جنگ کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب:
اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون عالمی اور علاقائی سطح پر سیکورٹی اور ترقی کو مزید فروغ دے سکتا ہے
حوزہ / اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا : ایران خطے میں امن اور صلح کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
-
میں اپنی اور اقوام متحدہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں: گوٹیرس
حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت سے ایسے بحران ہیں جن کا حل مشکل ہے اور بحران حل ہونے کے بعد معتدل حالات پیدا کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔
-
یونیسیف: غزہ میں روزانہ 100 بچے جاں بحق یا زخمی ہوتے ہیں
حوزہ/ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں بچوں کو سب سے بڑی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
اقوام متحدہ فلسطین کے سلسلہ میں "گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے" کی بجائے عملی قدم اٹھائے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: گھروں، اسپتالوں کے بعد پناہ گزین کیمپوں کو بھی صیہونیت نے اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام طاقتور قوتیں ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کی بجائے اقوام متحدہ عملی قدم اٹھائے۔
-
اقوام متحدہ:
صہیونی حکومت پر اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے
حوزہ/ خوراک سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "میشل فخری" نے کہا کہ اسرائیل پر اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کیے جانے کی ضرورت ہے۔
-
اسرائیل جنگی مجرم ہے: اقوام متحدہ
حوزہ/ اقوام متحدہ کے مستقل تحقیقاتی کمیشن نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا کہ اب تک کی ہماری تحقیقات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر سے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
-
غزہ میں 3000 بچے بھکمری کے خطرے سے دوچار: یونیسیف
حوزہ/ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی افسوس ناک صورت حال بیان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تقریباً 3000 غذائی قلت کے شکار بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
-
بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں شامل ہونے پر اسرائیل اقوام متحدہ پر برہم
حوزہ/ اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ حکومت بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے خلاف انتقامی اقدامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
-
اقوام متحدہ کی دنیا سے فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کی درخواست
حوزہ/ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر (OHCHR) کے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے مغربی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے تمام ممالک سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی درخواست کی ہے۔
-
رفح میں اسرائیلی جارحیت کے سبب امدادی ترسیل میں دو تہائی کمی آئی ہے:اقوامِ متحدہ
حوزہ/ اقوامِ متحدہ جس نے غزہ میں قحط سے خبردار کیا ہے، بدھ کے روز کہا کہ رواں ماہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مقدار میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔
-
اقوام متحدہ کے دفتر میں شہید رئیسی کی یاد منائی گئی
حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں ایرانی صدر شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
-
اقوام متحدہ میں شہید حجۃ الاسلام رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام
حوزہ/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اگلے ہفتے ایران صدر مرحوم سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک تعزیتی نشست منعقد کرنے جا رہی ہے۔
-
: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے:
ایران اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے
حوزہ/ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانا، فلسطینی عوام کے ساتھ کی جانے والی تاریخی نا انصافیوں کا جائزہ لینے کی راہ میں پہلا قدم ہے۔
-
عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں جنگ بندی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا
حوزہ/ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کی صبح ان تمام رکاوٹوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جو غزہ میں ہنگامی امداد بھیجنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
-
غزہ کی تعمیر نو میں کم از کم 80 سال لگیں گے: اقوام متحدہ
حوزہ/ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں یہ پور صدی بھی لگ سکتی ہے۔
-
فلسطین کی اقوام متحدہ میں شمولیت کا وقت کافی پہلے آ چکا ہے
حوزہ/ غزہ میں جاری جنگ کے درمیان بدھ کو اقوام متحدہ کا اجلاس منعقد ہوا اور اس دوران فلسطینی سفیر نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے 140 ممالک سے اظہار تشکر کیا اور کہا: اقوام متحدہ میں اس ملک کی رکنیت کا وقت بہت پہلے آ چکا ہے۔
-
ایران کا اسرائیل پر حملہ 1973 کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے: عراقی ماہر قانون
حوزہ/ عراق کے ماہر قانون علی التمیمی نے دمشق میں تہران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں ایران کے ردعمل کو مکمل جائز اور قانونی قرار دیا۔