جمعرات 15 جنوری 2026 - 10:38
ایران کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

حوزہ/ ایران میں جاری فسادات کے سلسلے میں اقوام کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں جاری فسادات کے سلسلے میں اقوام کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

الجزیرہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں ایران کے سلسلے میں منعقد ہونے والا آج کا اجلاس امریکہ کی درخواست پر منعقد کیا جائے گا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل نمایندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط لکھتے ہوئے امریکہ کے کسی بھی ممکنہ حملے سے خبردار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کا نتیجہ قتل و غارتگری کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی بروز دوشنبہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کی 12 روزہ جنگ کے بعد اب یہ فسادات جنگ کے 13ویں دن کے عنوان سے شمار کئے جائیں گے، یعنی امریکہ اور اسرائیل کا حملہ آج بھی جاری یے، البتہ ہم پوری طرح ہر قسم کی شرارت کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایران میں جاری فسادات کے سلسلے میں امریکی سیاستدانوں کے بیانات کو فسادات کی حمایت میں شمار کیا جائے گا، وہ فساد کو ابتداء میں مہنگائی اور اقتصادی بحران کے خلاف تھا لیکن آہستہ آہستہ مسلح دہشت گردی میں بدل گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha