۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ژنو

حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں ایرانی صدر شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

اس تقریب میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی بحرینی نے کہا: شہید رئیسی نے بین الاقوامی سطح پر اسلامی اقدار کا دفاع کیا، اسلامی برادری ہرگز نہیں بھولے گی کہ کس طرح شہید رئیسی نے مغربی ممالک کی گستاخی کے خلاف قرآن کا بھرپور دفاع کیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ایرانی صدر نے قرآن مجید اٹھا کر اس کے دفاع میں زبردست تقریر کی۔

انہوں نے مسلمانوں میں عالمی اتحاد کے لیے شہید رئیسی کی کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا: ایران کے صدر اور مرحوم وزیر خارجہ دونوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسیوں کے مطابق عالم اسلام کے اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

انہوں نے مزید کہا: امیر عبداللہیان نے ایران کی اصولی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے پختہ عزم کے ساتھ کام کیا اور اس سلسلے میں اہم اور قابل قدر اقدامات کئے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی اور القدس کی آزادی کے لیے امیر عبداللہیان کی انتھک کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھیں فلسطین کی آزادی کے لیے لڑنے والے مجاہدین میں سے ایک قرار دیا اور کہا:جب فلسطین کا معاملہ آیا تو انہوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے تمام حقوق کی بحالی کے لیے ہر طرح کی سفارتی کوشش کی، مرحوم وزیر امیر عبداللہیان فلسطین کا حق ہے کہ انہیں آزادی فلسطین کے لیے ایک مجاہد کے طور پر متعارف کرایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .