آیت اللہ ابراہیم رئیسی
-
شہید ابراہیم رئیسی کا ایک واقعہ خادم حرم امام رضا (ع) کی زبانی
حوزہ/ خراسان ہاؤسنگ خیراتی انجمن کے صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، غلامرضا بصیریپور، شہید آیتالله رئیسی کا ذکر کرتے ہیں کہ وہ جس زمانے میں حرم کے متولی ہوا کرتے تھے اس دوران حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی (آستان قدس رضوی) میں ایک با عمل فرد ہوا کرتے تھے اور ضرورت مندوں پر خاص توجہ دیتے تھے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے محمد مخبر رہبر معظم کے مشاور اور اسسٹنٹ مقرر
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے محمد مخبر کو اپنے مشیر اور اسسٹنٹ کے عہدے پر مقرر کیا ہے، اس تقرری کا مقصد شہید رئیسی کی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے نوجوان اور باصلاحیت افراد کی شناخت کرکے انہیں مختلف حکومتی اداروں کی مدد کے لیے بروئے کار لانا ہے۔
-
شہید حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق رپورٹ جاری
حوزہ/ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی طرف سے، فوجی اور ملکی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تکنیکی، انجینئرنگ، الیکٹرانک اور نیوی گیشن کے لحاظ سےباریک بینی اور مہارت کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔
-
لکھنؤ میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے مجلس چہلم کا انعقاد
حوزہ/ ایرانی علماءبھی شریک ہوئے ،مجلس کو مولانا کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اہتمام:
آیۃ اللہ رئیسی ایک عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد اور سید محرومان تھے، آقا حسن صفوی موسوی
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ایرانی شہید صدر اور ان کے ساتھی شہداء کے چالیسویں کی مناسبت سے مجالس عزاء وادی بھر کے جمعہ مراکز پر منعقد ہوئیں، جن میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
شہدائے خدمت نے انقلاب اور مزاحمت کو ایک نئی زندگی بخشی: سید حسن نصر اللہ
حوزہ/ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے شہدائے خدمت حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے چالیسویں کے موقع پر کہا کہ ان شہداء کے خون نے انقلاب، نظام اسلامی اور خطے کی مزاحمت کو نئی زندگی بخشی۔
-
حادثہ شہادت کا پیش خیمہ
حوزہ/ خبروں میں بتایا گیا کہ حادثہ ہوا، منظر غمناک تھا دل دہلا دینے والا رونگٹے کھڑے کردینے والا، یہاں تک کے ملت ایران بالخصوص اور ملت تشیع بالعموم لرزہ براندام ہوگئی، ہر شریف آدمی بشریت کے تقاضے کے تحت اشکبار ہوگیا ، مگر جسے ہم حادثہ کی تعبیر سے یاد کرتے ہیں وہ شہادت در حقیقت شہادت کا الہی نظام ہے۔
-
شہر جونپور میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی نشست کا اہتمام
حوزہ/ شہر جونپور میں بارگاہ واجبہ بیبی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
-
زیر اہتمام انجمن حیدری رجسٹرڈ نیو پلاٹ جموں
شہداءِ خدمت نے انقلاب کی آبیاری کی اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں
حوزہ/حجت الاسلام ڈاکٹر ظہیر حیدر نقوی نے مجلس کے شرکاء کو معاشرتی بیداری اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے اندر اتحاد پیدا کر کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے۔
-
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کا رہبر انقلاب کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ/ نئی دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
-
شہید سید ابراہیم رئيسی کے گھر رہبر انقلاب اسلامی کی آمد اور شہید کے اہل خانہ سے گفتگو
حوزہ/ رہبر معظم نے کہا: خداوند عالم ان شاء اللہ جناب رئيسی کے درجات بلند کرے، میں جتنا بھی سوچتا ہوں، خود میرے لیے بھی، ملک کے لیے بھی اور خاص طور پر ان کی فیملی کے لیے بھی اس کی تلافی نا ممکن نظر آتی۔
-
ابراہیم رئیسی نے اپنے نام کے ساتھ وفاداری کرتے ہوئے مختلف مراحل کو سر کیا، ڈاکٹر شبیب الحسینی
حوزہ/ قم المقدسہ کے انٹرنیشنل قرآنی ادارے علوی دار القران میں ایرانی صدر آیۃ اللہ ابرہیم رئیسی ، امام جمعہ تبریز آیۃ اللہ آلِ ہاشم ، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان مشرقی صوبہ آذر بائیجان کے گورنر اور انکے ہمراہ جاں بحق ہونے والے دیگر شہدائے راہ اسلام کے لئے ختم قرآن اور ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی۔
-
لبنان میں شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد+تصاویر
حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے بیروت کے جنوب میں واقع ضاحیہ نامی شیعہ نشین علاقے میں ایرنی صدر شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
-
شہیدان خدمت کی شہادت پر علی پور میں تعزیتی مجلس
حوزہ/ مقررین نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید ابرھیم رئیسی مظلوموں کے بڑے ہمدرد تھے خصوصی طور پر فلسطینی عوام کے لئے ایک آسرا تھے اور دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا تو وہ خاموش نہیں رہتے تھے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کو ان پر بڑا اعتماد تھا ظلم اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے ہمیشہ مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھا کرتے تھے۔
-
شہر عزا’ امروہا میں بھی ایران کے ان ‘شہیدان خدمت’ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی جلسے کا انعقاد؛
ایرانی قوم جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔مقررین کا اظہار خیال
حوزہ/ مولانا افروز مجتبیٰ نے شہیدان خدمت کا مختصر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان میں ہر شخص روحانیت اور عرفان کی منزلوں پر فائز تھا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے بعد سے لیکر آجتک ایران پر متعدد دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں حتیٰ کی اسکی پارلیمنٹ تک کو اڑا دیا گیا تھا لیکن ایرانی قوم کے قربانی اور جزبہ شہادت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
-
علماء و شہداء کی شان میں گستاخی ہرگز ناقابل قبول ہے : مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ انہوں نے کہا: شیطان بزرگ کے ایجنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نشر کیا جس میں رہبر معظم آیۃ اللہ خامنہ ای اور مرجع تقلید شیعیان جہان آیۃ اللہ سیستانی حفظہمااللہ تعالیٰ کی شان اقدس میں نہایت بے ادبی اور گستاخی کر رہا ہے، مومنین سے بھی التماس ہے کہ اس کے کسی بھی ویڈیو اور بیان کو سوشل میڈیا میں ہرگز شیئر نہ کریں علماء و شہداء کی شان میں گستاخی ہرگز ناقابل قبول ہے ۔
-
شہید رئیسی اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے ابومہدی المہندس کے جانشین کی ایران آمد
حوزہ/ حشد الشعبی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی صدرحجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز سید محمد علی آل ہاشم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے تہران پہنچا۔
-
صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس، رہبر انقلاب کی شرکت+تصاویر
حوزہ/ صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں رہبر انقلاب نے شرکت کی۔
-
اقوام متحدہ کے دفتر میں شہید رئیسی کی یاد منائی گئی
حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں ایرانی صدر شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
-
آیت اللہ ابراہیم رئیسی (رح) کی حیات، خدمات اور حالات پر ایک اجمالی نگاہ
حوزہ/ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمت اللہ علیہ ایران کے نہایت عظیم و بابرکت شہر مشہد مقدس کے محلہ " نوغان " کے ایک دینی و مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مرحوم صدر مملکت اور سانحے کا شکار دیگر افراد کے لیے مجلس عزا کا انعقاد
حوزہ/ صدر مملکت ایران شہید ابراہیم رئیسی اور انک ے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے سنیچر 25 مئي کو صبح ساڑھے نو بجے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔
-
صدر مملکت کا عوامی جلوس جنازہ، اسلامی جمہوریہ کے حق میں ساری دنیا کے لیے ایک پیغام تھا: رہبر معظم
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے مرحوم حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے مرحوم صدر کو اسلامی انقلاب کے نعروں کا مصداق قرار دیا اور عوام کی جانب سے ان کے سلسلے میں عقیدت کے اظہار کو اسلامی جمہوریہ کے حق میں دنیا کے لیے ایک پیغام بتایا۔
-
اقوام متحدہ میں شہید حجۃ الاسلام رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام
حوزہ/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اگلے ہفتے ایران صدر مرحوم سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک تعزیتی نشست منعقد کرنے جا رہی ہے۔
-
رئیسی مشہدی مولا رضا کے خادم تھے اسی طرح کا مسلمان ہونا پڑتا ہے
حوزہ/ شاعر اہل بیت علیہم السّلام جناب فرحت کاظمی نے کلام شاعر بزبان شاعر شھید راہ حق، عارف ربّانی خادم الرَّضا علیہ السلام آیتہ اللہ شھید ابراہیم رئیسی اعلی اللہ مقامہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
-
امیر قطر سے ملاقات میں رہبر انقلاب:
جامع شخصیت کے مالک صدر رئیسی کو کھو دینا سخت ہے لیکن ملک کی رفتار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 22 مئی کی شام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حالیہ تلخ سانحے پر قطر کی تعزیت اور ہمدلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے پیشرفت کی راہ پر آگے بڑھتے رہنے پر زور دیا۔
-
آرمینیا کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک تعلقات پر زور دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی:
آرمینیا سے تعلقات کو فروغ دینے کی ایران کی پالیسی جناب مخبر صاحب کی نگرانی میں جاری رہے گی
حوزہ/ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے بدھ 22 مئی 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت جیسی موت پر اپنی حکومت اور قوم کی جانب سے دکھ، غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
-
انجمنِ ناصران امام مہدی (ع) کا ایرانی صدر کی المناک شہادت پر اظہارِ تعزیت
حوزہ/ انجمنِ ناصران امام مہدی(ع) چھولاں اوڑی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
-
تیونس کے صدر سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی:
ایران اور تیونس کے درمیان موجودہ یکجہتی و ہمدلی، زمینی تعاون میں تبدیل ہو
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام تیونس کے صدر جناب قیس سعید اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حالیہ سانحے کے بارے میں تیونس کے صدر کے برادرانہ اور دلی جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور ان کے ساتھ کئی اعلی عہدیداروں کو کھو دینے کا سانحہ سنگین ہے لیکن دور صدارت کے دوران ہم نے ہمیشہ اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ حکمت الہی کی بنیاد پر اور عوام کے صبر و پائیداری سے تلخ واقعات، پیشرفت اور ترقی کا سرچشمہ بنے ہیں۔
-
شہید ڈاکٹر رئیسی کو کھو دینا ہمارے لیے سخت ہے: رہبر انقلاب
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر جناب نبیہ بری سے ملاقات میں اس تلخ اور سنگین سانحے پر لبنانی حکومت اور قوم کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا: شہید ڈاکٹر رئیسی کو کھو دینا ہمارے لیے سخت ہے لیکن اللہ کے لطف و کرم سے ایرانی قوم، اس تلخ سانحے سے ایک موقع کی حیثیت سے فائدہ اٹھائے گی۔
-
حجۃالاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی:
شہدائے راہِ حق اپنی شہادت اور اپنے خون سے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام کرتے آئے ہیں
حوزہ/ امام جمعہ ممبئی نے حجۃالاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کی اور ان ہمراہ لوگوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔