جمعہ 24 مئی 2024 - 17:44
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مرحوم صدر مملکت اور سانحے کا شکار دیگر افراد کے لیے مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ صدر مملکت ایران شہید ابراہیم رئیسی اور انک ے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے سنیچر 25 مئي کو صبح ساڑھے نو بجے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئيسی، تبریز کے مرحوم امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم، مرحوم وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائيجان صوبے کے مرحوم گورنر جناب ڈاکٹر مالک رحمتی، صدر مملکت کی محافظ ٹیم کے سربراہ بریگیڈیر جنرل سید مہدی موسوی اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے سنیچر 25 مئي کو صبح ساڑھے نو بجے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔

اس پروگرام میں سبھی لوگ شریک ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha