۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
علامہ انور نجفی

حوزہ/ پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی عظیم صدر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سفیر کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ انور علی نجفی وکیل آیت اللّہ العظمٰی سید علی سیستانی مدظلہ العالی کی سربراہی میں جامعۃ الکوثر اور جامعۃ اہلبیت کے اساتذہ اور اسوہ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) غلام علی پر مشتمل ایک وفد سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران پہنچا، جہاں اس وفد کے اراکین نے ایرانی سفیر عزت مآب رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور انہیں دنیائے اسلام کے لئے باعث تقویت و افتخار اور وطن عزیز پاکستان کے لئے جذبہ اخوت و محبت سے سرشار، عظیم المرتبت ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے ہمراہ منصب شہادت پر فائز ہونے والی شخصیات کی المناک شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفارت خانہ آمد؛ اظہارِ تعزیت

اس موقع پر وکیل آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ احمد حسین فخر الدین اور بریگیڈیئر (ر) غلام علی پرنسپل اسوہ کالج نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے صدر ایران اور ان کے شہید رفقاء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفارت خانہ آمد؛ اظہارِ تعزیت

جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفارت خانہ آمد؛ اظہارِ تعزیت

آخر میں شہدائے خدمت کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .