سفارتخانہ
-
جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفارت خانہ آمد؛ اظہارِ تعزیت
حوزہ/ پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی عظیم صدر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سفیر کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ آمد، ایرانی سفیر سے اظہارِ تعزیت
حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔
-
ایران کی انتقامی کاروائی کے ڈر سے آذربائجان میں اسرائیلی سفارت خانے کا انخلاء
حوزہ/ ایران کی انتقامی کاروائی کے ڈر سے صہیونی حکومت نے آذربائجان کے دار الحکومت "باکو" میں موجود اپنے سفارت خانے کو بند کر دیا ہے۔
-
اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے تین راتوں سے مسلسل احتجاج
حوزہ/ اردن کے ہزاروں شہریوں نے عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مسلسل تیسری رات بھی احتجاج کیا، اردن کی پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے اردگرد بڑی تعداد میں موجود مظاہرین کو سفارت خانے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔
-
ارجنٹینا میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے
حوزہ/ ارجنٹینا کے عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اس ملک کے صدر کی طرف سے سفارت خانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کی تجویز کے خلاف مظاہرے کئے، یہ اجتماع ارجنٹائن کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کام کرنے والی ایک کمیٹی دیگر سماجی اور سیاسی ادارے کی جانب سے منعقد یا گیا۔
-
لبنان نے سویڈن اور ڈنمارک کے ساتھ ثقافتی تعاون ختم کر دئے
حوزہ/ لبنانی حکومت نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے ان دونوں ممالک کے ساتھ تمام مواصلاتی اور ثقافتی تعاون معطل کر دیا۔
-
حکومت پاکستان، سویڈن کا سفارتخانہ بند کرکے سفیر کو ملک بدر کرے، مولانا سید علی رضوی
حوزہ/ ایک بیان میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی بیحرمتی کے خلاف حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کر کے بھرپور احتجاج کرے۔
-
تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان
حوزہ / حوزہ علمیہ تہران کی انتظامیہ نے طلاب، اساتذہ اور انقلابی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسوی مجلے کی گستاخی کے خلاف اتوار 8 جنوری کو تہران میں فرانس کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں۔
-
داعش نے لی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری
حوزہ/ دہشت گرد گروہ ’داعش‘ نے ایک بیان جاری کرکے پاکستانی سفارت خانے پر جمعے کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
-
حیدرآباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ میں کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ایرانی سفارت خانہ میں ممبر آف پارلیمنٹ آف ایران کی تشریف آوری پر جمہوری اسلامی ایران کے سفیر مہدی شاہرخی نے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں شہر حیدرآباد کے علماء، خطباء ودیگر عہدیداران شامل تھے، ساتھ ہی اہل سنت علماء اور داؤدی بوہرہ جماعت کے علماء بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔
-
افغانستان نے ایران سے طبی امداد مانگی
حوزہ/ افغانستان کے وزیر صحت نے کابل میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور طبی امداد کا مطالبہ کیا۔
-
فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر؛ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا
حوزہ/ صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح ہو گیا ہے۔ عرب امارات کے سفیر محمد الخواجہ نے سفارتخانہ کا افتتاح کیا۔