تعزیتی پیغام
-
امام حسن عسکری (ع) کی شہادت پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا عالم اسلام سے اظہارِ تعزیت
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے امامت و ولایت کے گیارویں درخشاں چاند، شہید زہر جفا اور وارث پیغمبر خدا ص حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر تمام مسلمین جہاں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ محفوظی کی رحلت پر حوزہ علمیہ سوگوار/ آیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ شیخ عباس محفوظی کی وفات پر رہبر معظم انقلاب، مراجع تقلید، حوزہ علمیہ اور ان کے شاگردوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش سانحے پرآیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ عشق اہل بیت علیہم السلام میں مقامات مقدسہ کی زیارت اور اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق کی جانب جا رہے پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش حادثے پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے پاکستانی قوم کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے نام آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے نام ایک پیغام میں ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا آیت اللہ شبیری زنجانی کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شبیری زنجانی کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام سید محمد حسن عابدی کے انتقال پر آیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے پاکستانی عالم دین مرحوم سید محمد حسن عابدی کے انتقال پر پاکستان کے عوام اور علماء سے تعزیت کا اظہار کیا۔
-
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام خط؛
پوری طاقت سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں
حوزہ/آیت اللہ اعرافی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ حوزہ ہائے علمیہ اور مجتہدین اور اس کے بزرگ علماء جناب عالی اور مزاحمتی محاذ کے مجاہدین، لبنان، فلسطین، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک کی عزیز اقوام کی جدوجہد اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم پوری طاقت سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
آیت اللہ مظاہری کا اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ / حضرت آیت اللہ مظاہری نے اپنےایک پیغام میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
سید حسن نصر اللہ کی خدمت میں آیت اللہ حسینی بوشہری کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے مزاحمتی محاذ کے تجربہ کار کمانڈر شہید فواد شکر (حاج محسن) کی شہادت پر لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین اور حزب اللہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔
-
آیت اللہ جوادی آملی کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام:
اسرائیل کھلا ہوا درندہ حیوان ہے جو کسی بھی عہد کا پابند نہیں ہے
حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی نے ایک پیغام میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا تعزیتی پیغام/ اس مجرمانہ اقدام کا جواب دیا جائے گا
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کہا: بلاشبہ مجرم صیہونی حکومت اور وہ تمام افراد جو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جرم میں ملوث تھے، ان کو اس گھنونے جرم کی سزا دی جائے گی، اور ان شاء اللہ یہ سارے کے سارے سخت انتقام کی زد میں آکر کچلے جائیں گے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام:
ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی شہادت، سامراجی حکومتوں کی دہشتگردی کا ثبوت
حوزہ/بڈگام؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام سید حسن موسوی الصفوی نے حماس کے سیاسی رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کو سامراجی حکومت کی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے صیہونی طاقتوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جمہوریہ اسلامیہ ایران کو غیر محفوظ دکھانے کا احمقانہ منصوبہ ہے۔
-
اسماعیل ہنیہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے: امام جمعہ ملبرن
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابو القاسم رضوی نے تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔
-
آیت اللہ اعرافی کا مرحوم آیت اللہ حسینی قزوینی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ حاج سید عبد الکریم حسینی قزوینی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
مولانا سید منور رضا نقوی کے سانحہ ارتحال پر مولانا سید قنبر عباس نقوی سرسوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: مولانا موصوف کی اچانک رحلت پوری ملتِ جعفریہ خصوصاً ساکنانِ سرسی سادات کا عظیم علمی و دینی خسارہ ہے، آپ متحدہ سرسی سادات میں انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے "دینی خدمت گزار"عالمِ دین تھے۔
-
آیت اللہ قزوینی کے انتقال پر آیت اللہ حسینی بوشہری کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: آیت اللہ قزوینی کئی سالوں تک علوم اسلامی کی تدریس میں مشغول رہے ، انہوں نے فقہی میدان میں کام کرنے اور حوزوی مشغولیات کے ساتھ ساتھ مدارس اور خیراتی مراکز کے قیام میں بھی وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیں۔
-
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا آیت اللہ علی نکونام کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ علی نکونام گلپایگانی(ره) کے انتقال پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا: حوزہ علمیہ میں ہزاروں طلباء کی تربیت آیت اللہ نیکونام کے نیک کاموں میں سے ایک ہے۔
-
ایماندارانہ زندگی آیت اللہ طہ محمدی کا سب سے عظیم اثاثہ تھا:آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ ربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ غیاثالدین طہمحمدی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:
سید ابراہیم رئیسی ایک وسیع النظر اور حکیمانہ سوچ کے مالک رہنما تھے، مقررین
حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عالم اسلام کے نامور رہنما، مظلومین غزہ کی توانا آواز، اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور ہمسایہ برادر ملک ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر پیغام:
امام خمینی (رح) کا اسرائیل کے ناجائز وجود کے خلاف عملی کردار قابلِ تقلید اور مشعلِ راہ ہے
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر ان کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی (رح) کا اسرائیل کے ناجائز وجود کے خلاف عملی کردار قابلِ تقلید اور مشعل راہ ہے۔
-
الحکمت پارٹی عراق کے سربراہ کی حرم امام رضا (ع) کے متولی سے ملاقات؛ ایرانی صدر کی شہادت پر اظہارِ افسوس
حوزہ/ عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی سے ملاقات اور انہیں شہدائے خدمت کی المناک شہادت پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ جنتی کا حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ / ایرانی گارڈین کونسل کے سیکرٹری نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر رہبر انقلاب کی جانب سے انھیں تعزیت کا پیغام
حوزہ/ سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر رہبر انقلاب نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: مرحومہ کی عظمت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کے کبھی نہ تھکنے والے سید، ان کے دامن سے نکلے ہیں
-
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کا رہبر انقلاب کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ/ نئی دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
-
شہید سید ابراہیم رئيسی کے گھر رہبر انقلاب اسلامی کی آمد اور شہید کے اہل خانہ سے گفتگو
حوزہ/ رہبر معظم نے کہا: خداوند عالم ان شاء اللہ جناب رئيسی کے درجات بلند کرے، میں جتنا بھی سوچتا ہوں، خود میرے لیے بھی، ملک کے لیے بھی اور خاص طور پر ان کی فیملی کے لیے بھی اس کی تلافی نا ممکن نظر آتی۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا سید حسن نصراللہ کو تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکٹری سید حسن نصراللہ کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیت کہی ہے۔
-
آیۃ اللہ رئیسی عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد اور سید محرومان تھے، مولانا احسان عباس قمی مبارکپوری
حوزہ/ صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام کا ارشاد گرامی ہے کہ " جب عالم مرتا ہے تو اسلام میں ایک ایسا شگاف پڑ جاتا ہے، جسے قیامت تک کوئی چیز بھر نہیں سکتی "
-
آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر مولانا سید عادل منظور کا اظہارِ افسوس
حوزہ/ مولانا سید عادل منظور نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
خون شہداء اسلامی انقلاب کے تسلسل کا ضامن، مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ امام جمعہ شاہی آصفی مسجد لکھنؤ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنؤ نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون اسلامی انقلاب کے تسلسل کا ضامن ہے۔
-
اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن ہندوستان کا آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر اظہارِ افسوس
حوزہ/صدر اسلامی جمہوریہ ایران، خادم الرضا، شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ اعلیٰ عہدیداران کی شہادت کے المناک حادثے پر اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن (ہند) کے صدر ڈاکٹر سید سرور عباس نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔