بدھ 15 اکتوبر 2025 - 18:53
آیت اللہ اعرافی کا حجت الاسلام والمسلمین رفعتی کے نام تعزیتی پیغام

حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے حجت الاسلام والمسلمین رفعتی کے بھائی کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے حجت الاسلام والمسلمین رفعتی کے بھائی کی وفات پر جاری ایک پیغام میں انہیں تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

حجت الاسلام والمسلمین رفعتی

سلام علیکم بما صبرتم

آپ کے عزیز بھائی کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، اس صدمے کو آپ اور آپ کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال کے حضور مرحوم کی بلندی درجات، رحمت اور مغفرت کے طلبگار ہیں نیز تمام سوگوار خاندان کے لیے صبر و اجر کثیر کی دعا کرتے ہیں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha