حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ علی طائب (رحمۃ اللہ علیہ) کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
مجاہد عالم دین، حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ علی طائب (رحمۃ اللہ علیہ) کے انتقال پُرملال پر گہرا رنج و افسوس ہوا۔
یہ نیک سیرت عالم دین ہمیشہ مختلف محاذوں پر، چاہے وہ طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد ہو یا انقلاب اسلامی کے دوران، حوزوی و ثقافتی اداروں میں بھرپور اور بابرکت کردار ادا کرتے رہے اور بے شمار خیر و برکت کا سرچشمہ بنے رہے۔
میں اس عالم ربانی کے انتقال پر ان کے معزز خاندان، دوستوں، جاننے والوں اور بالخصوص ان کے برادران مکرم حجج الاسلام والمسلمین طائب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ الٰہی سے اس فقید سعید کے لیے مقامِ رضوان اور پسماندگان کے لیے صحت، عزت و صبر کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
مدیر حوزہ علمیہ









آپ کا تبصرہ