حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ علی نیری ہمدانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا۔
آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام میں کہا:
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم جلیل القدر آیت اللہ علی نیری ہمدانی (رضوان اللہ تعالی علیہ) کے انتقال کی خبر باعثِ رنج و افسوس ہے۔ آپ کی علمی خدمات، مراجع عظام کے دفاتر میں آپ کی علمی موجودگی، حوزہ علمیہ قم میں اجتہادی مباحث کو فروغ دینے میں آپ کی کاوشیں، اور اسلامی نظام کی خدمت میں آپ کی ثقافتی و سیاسی جدوجہد ناقابلِ فراموش ہیں۔"
آیت اللہ اعرافی نے مرحوم کے اہل خانہ، عقیدت مندوں اور شاگردوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"میں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں ان کے لیے رحمتِ واسعہ اور مغفرتِ کاملہ کی دعا کرتا ہوں، ساتھ ہی پسماندگان کے لیے صبر جمیل و اجر جزیل کی کرتا ہوں۔"
یاد رہے کہ آیت اللہ علی نیری ہمدانی علمی و دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے تھے اور حوزہ علمیہ قم میں علمی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔









آپ کا تبصرہ