جمعہ 23 مئی 2025 - 17:57
آیت اللہ اعرافی کا حجت الاسلام بایرام دالکا کو تعزیتی پیغام

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے ترکی سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجت الاسلام والمسلمین بایرام دالکا کی والدہ کے انتقال پر انہیں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ترکی کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین بایرام دالکا کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی ہے۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

جناب حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ بایرام دالکا زید عزہ

سلام علیکم

آپ کی محترمہ والدہ کے انتقال پُرملال پر آپ کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے مرحومہ کے لیے رحمت و رضوان الٰہی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزات علمیہ

............................................................................................

قابل ذکر ہے کہ بایرام دالکا، جو "ملا بایرام" کے نام سے مشہور ہیں، ترکیہ کے معروف روحانی شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وہ اس وقت ہالینڈ میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی زندگی پر مبنی تازہ شائع شدہ کتاب "بوی سیب تازہ" (تازہ سیب کی خوشبو) اس ممتاز شخصیت کی حیات و خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha