جمعہ 4 اپریل 2025 - 14:53
آیت اللہ اعرافی کی نمائندہ ولی فقیہ مازندران سے تعزیت

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے نمائندہ ولی فقیہ برائے صوبہ مازندران کے برادر، حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ حسین محمدی لائینی مرحوم کے انتقال پر انہیں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

جناب مستطاب آیت اللہ حاج شیخ محمدباقر محمدی لائینی (دامت برکاتہ)

سلام علیکم بما صبرتم

آپ کی صحت و سلامتی کی دعا کے ساتھ، آپ کے محترم بھائی مرحوم حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ حسین محمدی لائینی طاب ثراہ کی رحلت پر دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ خداوندی سے اس مرحوم کے لیے اپنی رحمتِ واسعہ اور آپ و دیگر پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha