۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ نور اللہ شاہ آبادی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے عالم دین اور معلمِ اخلاق آیت اللہ نور اللہ شاہ آبادی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

متقی اور حکیم عالم حضرت آیت اللہ آقای نور اللہ شاہ آبادی (قدس سرّہ) کی رحلت کی افسوسناک خبر سنی۔ انہوں نے اپنی بابرکت زندگی مخلصانہ علمی و عملی مجاہدت و کوشش اور باصلاحیت افراد اور نفوسِ مستعدہ کی تربیت میں گزاری۔

میں اپنی طرف سے ان کے گھر والوں، شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں اس روحانی اور پارسا شخصیت کی رحلت پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم اور ان کے والد، عارف کامل حضرت آیت الله حاج شیخ محمدعلی شاه آبادی(رضوان الله تعالی علیه) کے لیے مغفرت اور علوِّ درجات کی دعا کے ساتھ ان کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .