۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
تصاویر/ دیدار نماینده ولی‌فقیه در هندوستان با آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کو دنیا کے دینی گفتگو اور مکالمات میں حرفِ اول کے طور پر ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور سے ملاقات میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے ہم بین الاقوامی میدان میں اس طرح موجود نہیں ہیں جس طرح حوزہ علمیہ کو ہونا چاہئے حالانکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے دروازے حوزہ علمیہ کے لئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کو دنیا کے دینی گفتگو اور مکالمات میں حرفِ اول کے طور پر ہونا چاہیے۔

آیت اللہ اعرافی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم ابھی تک حوزہ علمیہ کو بین الاقوامی تناظر کی بنیاد پر اجاگر نہیں کر پائے ہیں، کہا: اس سلسلہ مین بین الاقوامی طور پر کوششیں کی گئی ہیں لیکن ہم ابھی تک مختلف معاشروں میں مطلوبہ نتائج کو حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہندوستان کے مسلمان اور شیعہ معاشرے کے لیے عملی اقدامات انجام دینا حوزہ علمیہ کی ترجیحات میں سے ہے اور ہندوستان میں ایک خالص اور مثالی حوزہ علمیہ کے قیام کی بات ہمیشہ سے مدنظر ہے جس میں عظیم علمی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی پور نے بھی اس ملاقات میں ہندوستان میں مسلمانوں اور شیعوں کی صورتحال پر مرتبہ ایک رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .