حوزہ علمیہ قم
-
آیت اللہ اعرافی کی معاون صدر ایران سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر زور
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے قم المقدسہ میں اپنے دفتر میں صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی امور، عوامی مسائل، اور حکومتی پالیسیوں پر گفتگو کی اور عوامی اعتماد کی بحالی و مسائل کے حل کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی تلقین کی۔
-
قم المقدسہ، گزشتہ ایک صدی سے علوم اسلامی کا مرکز ہے/ یہاں روزانہ سات ہزار دروس منعقد ہوتے ہیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: قم المقدسہ جو کہ گزشتہ سو سالوں سے اسلامی علوم کا مرکز رہا ہے، آج علم و حکمت کا عظیم مرکز بن چکا ہے، قم میں روزانہ تقریباً سات ہزار دروس منعقد کیے جاتے ہیں، جو کہ علمی ترقی اور فکری نشوونما میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
قم المقدسہ میں شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریب کا انعقاد، حوزوی علماء اور اہم شخصیات کی شرکت
حوزہ/ قم المقدسہ میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں شہید سید ہاشم صفی الدین کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام مجمع جهانی اہل بیت (علیہم السلام) کے زیر اہتمام اور جامعہ المصطفیٰ العالمیہ سمیت دیگر حوزوی اداروں کے تعاون سے نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہوا۔
-
حوزہ علمیہ کی روایتی سنتوں کا احیاء اور ان کا مؤثر نفاذ ضروری ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ کو اپنی قدیم اور مستند روایتی سنتوں، جیسے آزاد دروس کو برقرار رکھنے اور ان کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ توجہ دینی چاہیے، آزاد دروس علوم کے ارتقاء کا اہم ذریعہ ہیں اور انہیں جدید معاشرتی ضروریات کے مطابق پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
-
قم المقدسہ کے متعدد حوزات علمیہ نے ڈاکٹر عراقچی کے بہادرانہ اقدام کی تعریف کی
حوزہ/ قم المقدسہ کے بعض حوزات علمیہ نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی کے انقلابی اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
-
عالم ربانی آیت اللہ صدرالدین عارفی نژاد کا جنوبی خراسان میں انتقال
حوزہ/ مدرسہ علمیہ سفیران ہدایت بیرجند کے ذمہ دار آیت اللہ صدرالدین عارفی نژاد، 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
-
حوزہ علمیہ قم اور عوام کا سید مقاومت کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ فیضیہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طلاب کرام اور عوام بھرپور شرکت کی اور صہیونی حکومت کے ظلم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔
-
سید حسن نصراللہ کی شہادت پر، حوزہ علمیہ میں تین دنوں تک دروس کی تعطیل
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اعلان کیا ہے کہ سید مقاومت، سید حسن نصراللہ کی شہادت کی مناسبت سے، قم اور دیگر شہروں میں تمام حوزہ ہائے علمیہ کے دروس 29 ستمبر بروز اتوار سے 1 اکتوبر بروز منگل تک معطل رہیں گے۔
-
قم المقدسہ میں لبنان اور مزاحمتی محاذ کی حمایت میں حوزہ علمیہ کے علماء اور طلاب کا عظیم الشان اجتماع
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے علماء، اساتذہ اور طلاب نے آج مدرسہ علمیہ فیضیہ میں اجتماع کرکے صیہونی حکومت کے سنگین جرائم کی شدید مذمت کی۔
-
حوزات علمیہ کی جانب سے لبنانی عوام اور مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان / بدھ کے روز حوزہ علمیہ بند رہے گا
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بدھ کے روز حوزہ علمیہ بند رہے گا۔
-
آیت اللہ محفوظی کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے عالم و فقیہ آیت اللہ محفوظی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
-
انا للہ و انا الیہ راجعون
آیت اللہ محفوظی نے دار فانی کو الوداع کہا
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ عباس محفوظی، گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے 96 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری کی قم المقدسہ کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ سے ملاقات:
دنیا میں انقلاب اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ہم جنگ نہیں چاہتے
حوزہ/ انقلاب اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ہم دنیا میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن ساتھ ہی ہم غزہ کے مسائل کو نظر انداز بھی نہیں کر سکتے، کیوں اسلام کا تعلق کسی خاص سرزمین سے نہیں بلکہ اسلام پوری دنیا کے لئے ہے، اسلام کی نگاہ میں ’’‘المسلمون کالجسد الواحد‘تمام مسلمان ایک جسم کے مختلف اعضا کے مانند ہیں۔
-
حوزہ علمیہ کے تعلیمی سال کا آغاز آیت اللہ العظمی سبحانی کے خطاب سے ہوگا
حوزہ / حوزہ علمیہ کے نئے تعلیمی سال کا آغاز اور حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی کانفرنس، آیت اللہ العظمی سبحانی کے خطاب کے ساتھ ہفتہ، 7 ستمبر کو مدرسہ علمیہ فیضیہ قم میں منعقد ہوگی۔
-
حوزہ علمیہ کا بنیادی مشن علم، عمل اور اخلاق ہے:آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: آج کی تاریخ میں حوزہ علمیہ کو اپنا بنیادی مشن یعنی علم، عمل اور اخلاق کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
-
آیت اللہ محسن خرازی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل+ویڈیو
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن خرازی اسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے۔
-
اخلاق، معنویت اور دینداری کو اپنے بزرگوں سے سیکھیں: آیت اللہ شب زندہ دار
حوزہ/ ہمیں شیخ انصاری(علیہ الرحمہ) سے صرف فقہ کے تعلیم نہیں بلکہ ان سے اخلاق ، معنویت اور دینداری کی بھی تعلیم لینی چاہئے۔
-
آیت اللہ طہ محمدی نے دار فانی کو الوداع کہا
حوزہ/ صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے آیت اللہ غیاث الدین طہ محمدی آج صبح شہر قم کے ایک اسپتال میں ایک طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا باقر حسین نقوی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نقوی کے بھائی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے چچازاد بھائی حجۃ الاسلام مولانا باقر حسین نقوی انتقال کر گئے ہیں۔
-
اسلامک ہیومینٹیز یعنی معاشرے کے تئیں ذمہ داری کا احساس کرنا: آیت اللہ محسن اراکی
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا:اسلامک ہیومینٹیز اور غیر اسلامی ہیومینٹیز میں فرق انسان کے تئیں ذمہ داریوں میں ہے، اور اسلامک ہیومینٹیز میں معاشرے کے تئیں ایک ذمہ داری ہوتی ہے جسے محسوس کرنا ضروری ہے۔
-
علم ، تقویٰ اور ادب، طلاب کی تین اہم خصوصیات ہیں: نمائندہ ولی فقیہ صوبہ کردستان
حوزہ/ صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: طلباء کو چاہیے کہ حوزہ علمیہ میں علم، تقویٰ اور ادب کو سیکھیں جو کہ طالب علم کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔
-
انقلابِ اسلامی حوزہ علمیہ قم کا مرہون منت ہے، حجت الاسلام حمید ملکی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم کی 100 سال پہلے آیت اللہ العظمٰی حائری یزدی (رح) کے توسط سے بنیاد رکھی گئی اور اس کی کامیابیوں میں سے ایک انقلابِ اسلامی ہے جو کہ آج عالمی استکبار کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔
-
انقلاب کے بعد حوزہ علمیہ نے بے پناہ ترقی کی مزلیں طے کیں: آیت اللہ اراکی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: انقلاب اسلامی ایران کے بعد حوزہ علمیہ نے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ تمام شعبوں میں بڑی ہی کم مدت میں ترقی کے آسمان کو چھو لیا، ہم نے انقلاب سے پہلے حوزہ علمیہ نجف میں بھی پڑھا ہے اور پھر قم المقدسہ میں بھی علماء کے دروس میں شرکت ہے، لیکن اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔
-
عید فطر کے موقع پر جامعۃ المصطفی کے سربراہ کا تہنیتی پیغام
حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے حوزہ علمیہ اور مدارس کے منتظمین اور ذمہ داران کے نام تہنیتی پیغام بھیج کر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری کی مراجع کرام سے ملاقات + تصاویر
حوزہ/ حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے مراجع کرام آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی اور آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات کی۔
-
حوزہ علمیہ کی بقاء میں ہی دین اسلام کی بقاء ہے: آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کہا:حوزہ علمیہ نجف اشرف ، حوزہ علمیہ کربلائے معلی، نیز حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ مشہد مقدس، دنیائے اسلام کے تمام با اثر مدارس کی اصل اور جڑ ہیں۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی:
حوزہ علمیہ میں 4 ہزار سے زیادہ فاضل طلباءموجود ہیں جو اجتہاد کے قریب ہیں
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم میں 4000 سے زیادہ فاضل طلاب موجود ہیں جو اجتہاد کے قریب ہیں، یہ عظیم کارنامہ مدارس کے منتظمین کی خلوص نیت اور شب و روز کی زحمتوں سے ممکن ہوا۔
-
مذہب تشیع کی ترویج و اشاعت حوزات علمیہ کی ذمہ داری ہے: آیت العظمیٰ محمد اسحاق فیاض
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض نے کہا: مذہب تشیع کی ترویج و اشاعت حوزات علمیہ کے ذریعے ہوتی رہی ہے اور حوزہ نے تبلیغ کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں مبلغ بھیجے ہیں۔
-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام حوزہ علمیہ قم کی علمی انجمنوں کا اہم خط
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی علمی انجمنوں کے صدور نے علمائے کرام اور دانشوروں کی جانب سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کریں ۔
-
موجودہ ہندستان کے مسائل کا حل سیکولر اور جمہوری فکر، ڈاکٹر عباس مہدی حسنی
حوزہ/ موجودہ ہندستان کے مسائل کے حل کے لئے سیکولر اور جمہوری فکر کے حامل اہل علم اور قوم کے ہمدرد لوگ آگے آئیں اور نفرت کی گٹھن فضا کو پیار محبت کے خوشگوار ماحول میں بدلنے کے لئے جد و جہد کریں۔