حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع نمایندگان طلاب و فضلائے حوزہ علمیہ قم نے جہاد مقاومت کی مسلسل کامیابیوں، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی اور حماس و جہاد اسلامی کی جانب سے غاصب اسرائیل پر شرائط مسلط کرنے کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
مجمع نمائندگان طلاب و فضلائے حوزہ علمیہ قم کے بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ان تنصروا اللہ ینصرکم و یثبت اقدامکم
السلام علیک یا ام المقاومہ یا زینب (س)
جہاد مقاومت، حماس، جهاد اسلامی اور فلسطین کی مقاومت کرنے والی قوم، خاص طور پر بچوں کی قاتل حکومت پر جنگ بندی مسلط کرنے کی کامیابی، حضرت زینب کبری (س) کی شہادت کے موقع پر، کربلا سے غزہ تک ایک تاریخی پیغام لے کر آئی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خون تلوار پر غالب ہے۔
شہید مقاومت سید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید یحییٰ السنوار اور حاج قاسم سلیمانی کے چہرے آسمانِ مقاومت پر اس کامیابی پر مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جیسا کہ حضرت زینب کبری (س) نے یزید اور یزیدیوں کے سامنے فرمایا تھا: "ما رایت الا جمیلا" (میں نے سوائے خوبصورتی کے کچھ نہیں دیکھا)۔ یہ حق بات تمام سردارانِ مقاومت کی ہے، اور ہم بھی اس حقیقت پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے امتِ اسلامی کو دونوں حسن (شہادت اور کامیابی) عطا فرمایا ہے۔
امتِ اسلامی کے رہبر اور امام المسلمین حضرت امام خامنہ ای (دامت برکاتہ) کے حکیمانہ کلمات ہمیشہ راہنمائی اور امید کا باعث رہے ہیں، اور فلسطین کی مقاومت اور کامیابی کے میدان میں انہوں نے حکمت اور تدبیر کی بلندیوں کو نمایاں کیا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ ہمیشہ فتح یاب یمن نے امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو سمندر میں تباہ کر کے کس طرح ہلچل مچا دی۔ یہی جہاد مقاومت کی عظیم کامیابی ہے۔
بے شک، ولی امر مسلمین اور جہاد مقاومت کے عظیم رہبر، امام زمانہ (عج) کے نائب حقیقی، موجودہ دنیا میں تحریک چلا رہے ہیں، دشمن کے منصوبوں کو تباہ کر رہے ہیں، اور قرآن کی آیات اور معصومین (ع) کے کلمات کی امید بخش فضاؤں کے ساتھ، مقاومت، ایران اور امتِ اسلامی کے لیے کامیابی لے کر آ رہے ہیں۔
یقیناً، جہاد مقاومت کا مضبوط محاذ، امام المسلمین حضرت امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی حکیمانہ رہنمائی کی پیروی کرتے ہوئے، مکتبِ مقاومت کے پرچم تلے، ہر اس منصوبے کا ہوشیاری سے مقابلہ کرے گا جو مقاومت کو کمزور کرنے اور خطے کی طاقتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ یہ محاذ اپنی ترقی اور خود انحصاری کو امریکہ کے خطے سے اخراج اور قدس شریف کی آزادی اور فلسطینی قوم کی نجات کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنائے گا۔
آپریشن طوفان الاقصیٰ تلوار پر خون کی فتح اور صہیونی رژیم کی تاریخی اور حکمت عملی کی شکست کو ظاہر کرتا ہے، جسے فلسطین کی اسلامی مقاومت اور حماس و جہاد اسلامی کے مجاہدین نے دشمن کو چکھائی۔ یہ آپریشن امتِ اسلامی کے مقدس غضب اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو جعلی صہیونی ریاست کے خاتمے اور اس کے سب سے بڑے حامی، یعنی امریکہ، کے خطے سے اخراج کے لیے کوشاں ہے۔
آپ کا تبصرہ