پیر 20 جنوری 2025 - 12:00
اسرائیل کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہا؛ 3 صیہونی خواتین کے بدلے 90 فلسطینی جیل سے رہا

حوزہ/غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت، پہلے دن میں 3 صیہونی یرغمال خواتین کے بدلے میں غاصب صیہونی جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت، پہلے دن میں 3 صیہونی یرغمال خواتین کے بدلے میں غاصب صیہونی جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت اور تحریکِ حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر اتوار کو عمل درآمد کردیا گیا اور اس معاہدے کے پہلے دن ہی فریقین نے متعدد قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اوفر جیل میں قید 90 فلسطینی قیدیوں کو تحویل میں لیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کے اوفر جیل کے باہر جمع ہونے کے بعد صیہونی فوج نے انہیں منتشر کرنے کے لیے تشدد کیا، جس سے سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی ایک بس میں خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے بچے شامل تھے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں تینوں قیدیوں کو تحائف دیئے جا رہے ہیں۔

تحریکِ حماس کے ایک عہدیدار کے مطابق، غاصب صیہونی قیدیوں کی رہائی کا دوسرا دور اگلے ہفتے میں شروع میں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha