منگل 14 جنوری 2025 - 15:44
صیہونی حکومت کا حماس کو شہید یحییٰ السنوار کی لاش  دینے سے انکار

حوزہ/ صیہونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہید یحیی السنوار کی لاش کو کسی بھی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں شامل کرنے کا امکان نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ڈپلومیٹک رپورٹرز کو ایک اسرائیلی اہلکار کی جانب سے جاری کردہ بیان موصول ہوا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت شہید یحیی السنوار کی لاش کو کسی بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت حماس کو فراہم نہیں کرے گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ حماس نے جنگ بندی کے ابتدائی مذاکرات کے دوران شہید السنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha