حماس
-
حماس کے حملے میں دو صہیونی فوجی ہلاک
حوزہ/ حماس کے عسکری ونگ "کتائب عزالدین القسام" نے آج دوپہر (جمعہ) اعلان کیا کہ مزاحمتی فورسز نے رفح کے علاقے (جنوبی غزہ) میں برج عوض چوراہے کے قریب ایک مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
-
خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سید عمار حکیم کا بیانیہ
حوزہ/عراق میں حالیہ دنوں ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں قومی حکمت تحریک کے سربراہ، سید عمار الحکیم نے واضح طور پر کہا کہ عراق اس وقت کسی بڑی علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔ نجف میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ عراق حماس اور حزب اللہ کی حمایت تو کر سکتا ہے، لیکن یہ حمایت صرف سیاسی، میڈیا اور انسانی امداد کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔
-
ووڈ وارڈ کی کتاب "وار" نے عرب حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا
حوزہ/ووڈ وارڈ کی کتاب "وار" سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً تمام عرب ممالک نے اسرائیل کی "طوفان الاقصٰی" کی جنگ میں مدد کی ہے، مسلم حکمران حماس کا خاتمہ اور اسرائیل کی فتح چاہتے تھے۔
-
ہم جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ کی فریب کاریوں میں نہیں آئیں گے: حماس
حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کی پیشکش نہ تو جامع تھی اور نہ ہی ان کے مطالبات کے مطابق، اس لیے حماس اس کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے امریکہ کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف انتخابی فائدے کے لیے مذاکرات کا استعمال کر رہا ہے۔
-
ہم مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں، عارضی جنگ بندی قبول نہیں: حماس
حوزہ/ حماس کے اعلیٰ رہنما طاہر النونو نے غزہ میں جاری جنگ کے عارضی خاتمے کی کسی بھی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایک مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا۔
-
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین:
سید حسن نصر اللّٰہ کا نظامِ مزاحمت باقی رہے گا
حوزہ/ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایک آنلائن ویبینار میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ سید حسن نصر اللہ خود تو چلے گئے ہیں، لیکن مزاحمت کا ایک ایسا نظام چھوڑ کر گئے ہیں، جو رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔
-
ویڈیو/ شہادت، یحیٰی السنوار کی آرزؤ
ویڈیو/غاصب صیہونیوں اور فی سبیل اللہ کے مجاہدین میں فرق صرف اتنا ہے کہ غاصب صیہونی ڈرپوک ہیں، جبکہ مجاہدین شہادت کی تمنا کرتے ہیں۔ زیر نظر ویڈیو شہید یحیٰی السنوار کی ہے جس میں وہ شہادت کی تمنا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
-
غاصب اسرائیل کے ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا، ڈاکٹر پزشکیان
حوزہ/ ایرانی صدر نے تہران میں مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر میں شہید یحییٰ سنوار کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران پر حملے کی غلطی کرے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
-
حجت الاسلام کریمیان: شہید یحیٰ سنوار نے پوری زندگی عوام کے ساتھ اور جہاد میں گزاری
حوزہ/ اسلامی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کے سیکریٹری جنرل، حجت الاسلام علی کریمیان نے کہا کہ شہید یحییٰ السنوار نے اپنی پوری زندگی جہاد اور عوام کی حمایت میں گزاری اور فلسطین کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔
-
یحیی سنوار کی شہادت پر متولی حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا تعزیتی پیغام:
راہ خدا میں مجاہدین کے لیے شہادت ایک نعمت اور آرزو ہے
حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: اللہ کی راہ میں مجاہدین کے لیے شہادت ایک نعمت اور آرزو ہے، جس کا وہ ہر دن اور رات انتظار کرتے ہیں۔ یحییٰ سنوار کی زندگی کا جائزہ لینا ہمیں اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی سے لے کر شہادت تک اس تعلیم پر عمل کیا۔
-
کیا حماس فلسطین کے مستقبل میں کردار ادا کرے گی؟ / عراق کے لیے موساد کا منصوبہ
حوزہ/ فلسطینی مسائل کے ماہر، سہیل کثیری نژاد نے کہا: اسرائیلی ہمیشہ عراق پر بھی نظریں جمائے ہوئے تھے اور وہ موساد کے ذریعے عراقی شخصیات سے، جو مغرب کی طرف مائل تھیں، رابطہ قائم کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح کی کارروائیاں فلسطین کے مسئلے کو عالمی سیاست سے ختم کرنے کی کوشش تھیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل:
عظیم مجاہد سنوار کی شہادت سے مزاحمت اور زیادہ مضبوط ہوگی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت ایک ایسا مرتبہ ہے جس کے لیے سِنوار نے ہمیشہ خواہش کی اور اس کیلئے مجاہدت کی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
یحییٰ السنوار کی شہادت: عزم کی علامت، جنگ کا نیا مرحلہ
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریکِ حماس کے سربراہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کی شہادت شکست نہیں، بلکہ ان کے پختہ عزم کا ثبوت اور جنگ کے نئے مرحلے کا شجاعانہ آغاز ہے۔
-
یحییٰ سنوار کی شہادت پر حجتالاسلام والمسلمین قمی کا ردعمل
حوزہ/ سربراہ سازمان تبلیغات اسلامی، حجتالاسلام والمسلمین قمی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر ردعمل ظاہر کیا۔
-
یحییٰ سنوار؛ جرأت و استقامت کا پیکر
حوزہ/ ظالم و قاتل دشمن اگر یہ سوچتا ہے کہ بڑے مقاومتی رہنماؤں جیسے اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصراللہ اور یحییٰ سنوار کے قتل سے وہ مقاومت کی آگ کو بجھا یا اسے پیچھے ہٹا سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے، بلکہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کے جائز مقاصد پورے نہیں ہو جاتے
-
اسماعیل ہنیہ اور اب یحییٰ السنوار؛ کیا مزاحمتی نظریے کو ختم کیا جا سکتا ہے؟
حوزہ/ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب مزاحمتی محاذ کے لیے یحییٰ سنوار کی شہادت بھی یقیناً ناقابلِ فراموش نقصان ہے، لیکن نظریے کو ختم کیا جانا ناممکن ہے، کیونکہ لگ بھگ 75 سال سے جاری اس مزاحمت میں تحریکِ حماس نے بڑے بڑے کمانڈروں کی قربانیاں پیش کی ہیں، لہٰذا مزاحمت پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
-
بحرینی عوام کی غزہ اور لبنان سے دشمنی اور عداوت ناممکن ہے: آیت اللہ عیسی قاسم
حوزہ/ تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کے حکام کی جانب سے عوام سے غزہ اور لبنان کے خلاف دشمنی کرنے کی درخواست کو غیر ممکن اور جنون آمیز قرار دیا ہے۔
-
حماس نے طوفان الاقصٰی آپریشن کے ذریعے بڑی جنگ کا آغاز کیوں کیا ؟
حوزہ/ بین الاقوامی عاشوراء فاؤنڈیشن اور حوزہ علمیہ کے لینگویج سنٹر کی جانب سے طوفان الاقصٰی کی پہلی سالگرہ اور سید مقاومت، سید شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کی مناسبت سے "راہ نصر اللہ" کے عنوان سے ایک آنلائن ویبینار منعقد ہوا، جس میں کئی اہم سوالات اٹھائے گئے، جن کے جوابات قارئین کی خدمت میں سلسلہ وار پیش کیے جائیں گے۔
-
خاموش و لا تعلق مسلمانوں کا لشکر، غاصب اسرائیل کا سب سے بڑا سہارا ہے، علامہ سید جواد نقوی
حوزہ/جامعہ عروۃ الوثقی لاہور پاکستان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کی خاموشی، خونریزی میں غاصب صیہونیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، کہا کہ خاموش و لاتعلق مسلمانوں کا لشکر، غاصب اسرائیل کا سب سے بڑا سہارا ہے۔
-
امریکہ پہلے نمبر کا مجرم ہے اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کا اصل ذمہ دار ہے: حزب اللہ کے سینئر رکن
حوزہ/ شیخ حسن البغدادی نے کہا: اسرائیلی حکومت صرف کھیل کھیل رہی ہے اور حقیقی مذاکرات کی تلاش میں نہیں ہے، مذاکرات ایسا شخص کرے جو قتل و غارت میں ملوث نہ ہو اور اسکے ہاتھ ناحق خون سے رنگین نہ ہوں۔
-
KHAMENEI.IR سے مشترکہ انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ اور زیاد نخالہ کی تاکید
غزہ کی جنگ، دشمن پر فتح کے ساتھ ہی ختم ہوگي
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی سے تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مشترکہ وفد کی ملاقات کے کچھ گھنٹے بعد KHAMENEI.IR نے شہید اسماعیل ہنیہ اور جناب زیاد النخالہ سے گفتگو کی۔ اس گفتگو میں، جو شہید ہنیہ کا آخری تفصیلی انٹرویو بھی ہے، فلسطین کے دو اسلامی مزاحمتی گروہوں کے رہنماؤں نے فتح کے یقینی ہونے پر تاکید کی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
-
شیخ احمد قبلان:
یحیٰی السنور کے انتخاب سے نیتن یاہو کی حکومت پر لرزہ طاری ہو گیا
حوزہ/لبنانی شیعہ عالم دین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی رہنماؤں میں سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ کے طور پر یحییٰ السنوار کا انتخاب، ان شاء اللہ ایک کامیاب انتخاب ہے۔
-
بہت ہی دلچسپ تاریخ؛
شہید اسماعیل ہنیہ پناہ گزین کیمپوں سے مزاحمتی محاذ تک
حوزہ/شہید اسماعیل ہنیہ کی مجاہدانہ اور سیاسی شخصیت پر ایک نظر ڈال کر دیکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی سیاسی اور مجاہدانہ زندگی کا آغاز کہاں سے اور کن شخصیات سے الہام لیتے ہوئے کیا؟
-
شہید اسماعیل ہنیہ کا آخری انٹرویو
حوزہ/ حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے رہنما جناب زیادہ النخالہ نے ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ان دونوں شخصیات سے ویب سايٹ KHAMENEI.IR نے ایک انٹرویو کیا تھا، جس کے کچھ حصے پیش خدمت ہیں۔
-
انڈونیشیا میں صہیونی مخالف مظاہرے، "ہم سب اسماعیل ہنیہ ہیں" کے نعروں سے فضا گونج اٹھی
حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، اسی تسلسل میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے عوام نے امریکی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کا اہتمام کیا۔
-
اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے پر خطیب مسجد الاقصیٰ گرفتار
حوزہ/ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بزدلانہ اقدام کرتے ہوئے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے جرم میں آج مسجد الاقصی کے خطیب کو گرفتار کر لیا ۔
-
اسماعیل ہنیہ اپنی منزل پا گئے، شہادت سے تحریک آزادی فلسطین کو فرق نہیں پڑے گا، منیر حسین گیلانی
حوزہ/ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین: اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں اسماعیل ہنیہ کے سربراہ کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران فلسطین میں حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ سمجھتا ہے اور آج تک مزاحمتی تحریک کے جتنے بھی عملی اقدامات ہوئے ہیں وہ ایران کی سپورٹ سے ہوئے ہیں۔
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے تباہ کن اثرات، صیہونی تباہی کے دہانے پر کھڑی حکومت پر مرتب ہوں گے، شیخ الخطیب
حوزہ/لبنانی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے نائب چیئرمین نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی مذمت کی ہے۔