پیر 13 اکتوبر 2025 - 18:57
تحریکِ حماس جنگ کے باوجود اب بھی غزہ میں سب سے طاقتور: صیہونی تجزیہ کار کا انکشاف

حوزہ/ غاصب صیہونی حکومت کے قریبی چینل کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اگر آنے والے مہینوں میں امریکہ ہمیں غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے تو ہم اس بار بے خوف ہو کر حملہ کریں گے، کیونکہ اب حماس کے ہاتھوں میں ہمارے قیدی نہیں ہیں اور ہم بڑی آزادی کے ساتھ حملے کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | غاصب صہیونی حکومت، نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے قریبی میڈیا چینل 14 کے تجزیہ کار حلیل بیٹن روزن نے کہا ہے کہ حماس کو اس وقت غزہ کی پٹی میں سب سے طاقتور ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے اور ہم معاہدے کے نفاذ کے اگلے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ حماس معاہدے میں غیر مسلح ہونے کی شرط کو مؤخر اور ختم کروا کر بات چیت کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

صیہونی اس تجزیہ کار کے مطابق، پہلا چیلنج یہ ہے کہ حماس اب بھی غزہ کی پٹی کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے، جبکہ حماس کے پاس اب بھی ایسے میزائل موجود ہیں جو اسرائیلی مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اس کے بعد تجزیہ کار اس جنگ کے مقاصد کے حصول میں اسرائیل کی ناکامی کا اعتراف کرتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ اسرائیل کی جنگ کے مقاصد میں سے ایک حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔ اس جنگ کی کامیابی کا اندازہ بھی اس یارڈ اسٹک سے لگایا جائے گا، لیکن ہم ایسے پیرامیٹرز دیکھ رہے ہیں جو اس کے برعکس اشارہ کرتے ہیں۔ سب سے اہم پیرامیٹر فیلڈ کنٹرول ہے۔ جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے کے لمحے سے، حماس نے اپنی پولیس فورسز کو منظرعام پر لے آئی اور آج ہم غزہ کی پٹی کے علاقوں بشمول غزہ شہر اور مرکزی کیمپوں پر ان فورسز کے کنٹرول کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

صیہونی تجزیہ کار کے مطابق، اس میں کوئی شک نہیں کہ حماس اب بھی غزہ کی پٹی میں سب سے طاقتور ڈھانچہ ہے۔

صیہونی تجزیہ کار کے نقطۂ نظر سے اسرائیل کو اس وقت دوسرا مسئلہ جس کا سامنا ہے وہ یہ ہے کہ حماس کے پاس اب بھی علاقے اور ہتھیاروں کا کنٹرول ہے اور اس لیے وہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں حماس کی طاقت کو کمزور کرنے میں اسرائیل کی ناکامی کی وجوہات کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ اگر آنے والے مہینوں میں امریکہ ہمیں غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے تو ہم اس بار بے خوف ہو کر حملہ کریں گے، کیونکہ اب حماس کے ہاتھوں میں ہمارے قیدی نہیں ہیں اور ہم بڑی آزادی کے ساتھ حملے کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha