ہفتہ 11 اکتوبر 2025 - 12:55
آیت اللہ علم الہدی: طوفان الاقصیٰ نے امتِ اسلامی کے وقار کو زندہ کر دیا

حوزہ/ مشہد مقدس کے امامِ جمعہ، آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی سالگرہ پر امتِ اسلامی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک بت شکن اور عزت آفرین تحریک قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس کے امامِ جمعہ، آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی سالگرہ پر امتِ اسلامی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک بت شکن اور عزت آفرین تحریک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیام امتِ اسلامی کے اقتدار اور عظمت کو دنیا کے سامنے ثابت کرنے والا واقعہ ہے۔ فلسطینی عوام نے اپنی جان کی قربانی دے کر ایسا انقلاب برپا کیا جس نے اسرائیل کے مظالم کے خلاف عالمی بیداری پیدا کر دی اور دنیا بھر میں صہیونی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔

آیت اللہ علم الہدی نے مزید کہا کہ حماس اور جہادِ اسلامی جیسے مزاحمتی گروہوں نے، جن کے بارے میں دشمن یہ دعویٰ کرتا تھا کہ وہ جلد ختم ہو جائیں گے، دو سال کی جدوجہد کے بعد اسرائیل کو جنگ بندی اور مذاکرات پر مجبور کر دیا۔ یہ کامیابی ایمان، ایثار اور خدا پر یقین رکھنے والوں کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے مشہد میں منعقدہ کانفرنس " ۱۸ ہزار شہدائے خراسان" کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ملتِ ایران کے لیے سب سے بڑی قدر انقلاب، شہادت اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔

آیت اللہ علم الہدی نے اپنے خطبے میں توحیدی طرزِ زندگی کو انقلابِ اسلامی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مادی لذتوں، لاابالی طرزِ زندگی اور مغربی ثقافت سے متاثر رویے معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "خوشی اور سکون خدا پر ایمان اور بہتر معیشت سے حاصل ہوتا ہے۔" انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو احتکار اور بدانتظامی کے خلاف سخت اقدام کرنا چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ایمانِ حقیقی ہی امتِ اسلامی کے اتحاد اور نجات کا ضامن ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha