جمعہ 1 اگست 2025 - 17:13
دین اور علم، ملت ایران کی استقامت کا راز ہے: امام جمعہ مشہد مقدس

حوزہ/ امام جمعہ مشہد آیت اللہ سید احمد علم الهدی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبہ دوم میں دشمن شناسی اور ملت ایران کی استقامت کے اصل رازوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار کی دشمنی ملت ایران سے اس کے دینی اصولوں پر ایستادگی اور علمی پیشرفت کی وجہ سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مشہد آیت اللہ سید احمد علم الهدی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبہ دوم میں دشمن شناسی اور ملت ایران کی استقامت کے اصل رازوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار کی دشمنی ملت ایران سے اس کے دینی اصولوں پر ایستادگی اور علمی پیشرفت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنی دین اور علم کے ساتھ ہے کیونکہ یہی دو عناصر ایران کی قدرت اور خودمختاری کی بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کا یہ جملہ کہ "دشمن دین اور دانش کا مخالف ہے"، ایک عام بات نہیں بلکہ ملت کے لیے دشمن شناسی اور استقامت کا ایک راہبردی پیغام ہے۔

آیت اللہ علم الهدی نے کہا کہ دین استکبار کے مقابلے میں مزاحمت کا ستون ہے اور علم ملت کی خودکفائی کا ذریعہ۔ انہوں نے اس بات پر بھی تنبیہ کی کہ اگر دینی شعائر میں تساہل برتا جائے یا منکرات پر چشم پوشی کی جائے، تو یہ درحقیقت دشمن کے ایجنڈے پر عمل ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ راحت طلبی کے بجائے علمی ترقی، پیداوار اور جہاد تبیین پر توجہ دے، تاکہ ملت اسلامی عزت و استقلال کے راستے پر گامزن رہے۔

خطبہ کے آغاز میں انہوں نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے صلح امام کو حکیمانہ فیصلہ قرار دیا جو عاشورائی بیداری کی تمہید بنا۔ انہوں نے فرمایا کہ امام حسن علیہ السلام نے امت کو جگایا اور ظاہری صلح کے ذریعے حقیقی دشمن کو آشکار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha