ہفتہ 8 مارچ 2025 - 11:47
معاویہ نے ہی اسلامی منصوبے کو غیر اسلامی بنایا: امام جمعہ نجف اشرف

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ معاویہ پہلا شخص تھا جس نے اسلامی منصوبے کو دینی سے غیر دینی منصوبے میں تبدیل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ معاویہ پہلا شخص تھا جس نے اسلامی منصوبے کو دینی سے غیر دینی منصوبے میں تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چند وجوہات کی بنا پر معاویہ کے مخالف ہیں، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لعنت کا مستحق قرار پایا، جیسا کہ مورخین کا اس پر اتفاق ہے۔

انہوں نے فلسطینی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

سعودی کی سرپرستی میں نشر ہونے والے "معاویہ" نامی ٹی وی سیریز پر تنقید کرتے ہوئے امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ یہ سیریز ایک ایسے شخص کی شخصیت کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے جس نے 22 بے گناہ افراد، بشمول صحابی رسول حجر بن عدی، کو قتل کیا۔

خطبہ دینی میں انہوں نے رمضان المبارک کے روحانی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے عراقی عوام کی مہمان نوازی اور افطاری کے اجتماعی دسترخوانوں کی قدردانی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha