جمعرات 23 اکتوبر 2025 - 06:37
انقلابِ اسلامی راہِ فاطمی (س) کا تسلسل ہے / ہماری استقامت درحقیقت مکتبِ فاطمی (س) سے الہام لیتی ہے

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ نے کہا: انقلاب اسلامی فاطمی اور حسینی راستے کا تسلسل ہے اور امریکہ کی اس انقلاب سے دشمنی درحقیقت اس کی تہذیبی اور الہی نوعیت سے دشمنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ آیت اللہ عباس کعبی نے مدارسِ امین کے رابطہ کاروں اور صوبائی تبلیغی امور کے ذمہ داروں کے ساتھ منعقدہ "کریمہ اہل بیت(ع)" تربیتی اور بریفنگ کورس میں انقلاب اسلامی کی علمی، فکری اور تہذیبی جہتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی فاطمی اور حسینی راستے کا تسلسل ہے اور امریکہ کی اس انقلاب سے دشمنی درحقیقت اس کی تہذیبی اور الہی نوعیت سے دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا: ہم ایام فاطمیہ کے نزدیک ہیں۔ حضرت صدیقہ کبریٰ (س) مدافعِ ولایت تھیں، انہوں نے باطل کے خلاف تنِ تنہا کھڑے ہو کر خط ولایت و امامت کا دفاع کیا۔ درحقیقت ہمارا اسلامی انقلاب بھی اسی راہِ فاطمی کا تسلسل ہے کیونکہ یہ ولایت اور حقیقی اسلام کے دفاع کی بنیاد پر تشکیل پایا ہے۔

انقلابِ اسلامی راہِ فاطمی (س) کا تسلسل ہے / ہماری استقامت درحقیقت مکتبِ فاطمی (س) سے الہام لیتی ہے

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایک فاطمی انقلاب ہے اور اس کا رہبر ایک فاطمی رہبر ہے۔ ہماری قوم ایک فاطمی اور حسینی قوم ہے جو عالمی استکبار کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ یہ استقامت درحقیقت مکتب فاطمی سے الہام لیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مکتبِ فاطمی (س) کو سمجھے بغیر انقلاب اسلامی کو سمجھنا ممکن نہیں۔ ہمارا انقلاب اسی نورانی راستے کا تسلسل ہے جسے حضرت زہرا (س) نے آغاز کیا تھا۔ آج رہبر معظم انقلاب نے فاطمی اور حسینی قوم کے ہمراہ اسی پرچم کو بلند کر رکھا ہے۔ الحمد للہ ایرانی قوم اسی حقیقی جذبے کی طرف گامزن ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha