ہفتہ 2 اگست 2025 - 09:14
اتحاد و وحدت سے محروم قوم، شکست سے دوچار ہوتی ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین جلالی نے کہا: قرآن کریم اسلامی حقوق بشر کا اصل منشور ہے اور امت مسلمہ کے اتحاد کا محور بن سکتا ہے۔ اگر امت اسلامی متحد ہو جائے تو صہیونیت اور استکبار کے ظلم و جبر کے مناظر کا خاتمہ ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین اصغر جلالی نے آج شہر چہاربرج کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران، شہدائے اقتدار کے چہلم کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ پیغام صرف تعزیتی یا اخلاقی نصیحت نہیں بلکہ ایک راہبردی منشور ہے جو "قوی ایران" کی ثقافتی بلکہ تہذیبی بنیادوں کا نقشہ پیش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس پیغام میں ملکی مسائل کو باقاعدہ تقسیم کر کے ہر ایک کے لیے مخصوص مأموریتیں متعین کی گئی ہیں، جو معاشرے کو عزت، ترقی اور مقاومت کی راہ پر گامزن کرنے کا ایک جامع دستور العمل ہے۔

امام جمعہ شہر چہاربرج نے کہا: اس پیغام میں سات کلیدی موضوعات یعنی وحدت، پیشرفت، روایت عزت، امنیت، کارآمدی، معنویت اور شور و شعور انقلابی کو "قوی ایران" کے بنیادی ستونوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ہر مسئلہ کے لیے ایک مخاطب اور ایک مشن طے کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد، نظام اسلامی کی پائیداری اور اقتدار کا ضامن ہو گا۔

حجت الاسلام جلالی نے کہا: ان سات محوروں پر توجہ اور ان کی عملی پیروی ضروری ہے تاکہ اسلامی معاشرہ مطلوبہ اہداف تک پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا: وہ قوم جو وحدت سے محروم ہو، شکست سے دوچار ہوتی ہے۔ اتحاد و انسجام کسی بھی کامیابی و پیشرفت کا بنیادی ستون ہے اور اس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha