حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے بعض معروف شخصیات اور جید اسلامی علماء کو ان خطوط میں لکھا ہے کہ: "صیہونیوں کے جنگی جرائم سے دل غمگین اور اخوتِ اسلامی سے لبریز روح کے ساتھ یہ خط پیش کر رہا ہوں"۔
مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: آگ اور بھوک کے درمیان غزہ کے بھائیوں اور بہنوں کی نظریں امت اسلامی پر جمی ہوئی ہیں اور مسلمان بچے کی بھوک نہ صرف آنکھوں میں آنسو لاتی ہے بلکہ خدا کے سامنے کوئی عذر بھی باقی نہیں چھوڑتی۔
حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے اس رکن نے مزید کہا :غزہ کی مظلومیت صرف ایک سیاسی بحران نہیں بلکہ اتحاد کے دعوے اور بیدار ضمیروں کے لیے الٰہی آزمائش ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے دنیائے اسلام کے علماء سے مطالبہ کیا کہ ظلم کے طاغوت کو للکاریں، مظلوموں کی بھوک کی فریاد رسی کریں اور اسلامی حکومتیں آواز بلند کریں تاکہ امت اسلامی اور بین الاقوامی ادارے صہیونی محاصرہ توڑنے اور ضروری امداد پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
مدیر حوزہ علمیہ نے امت اسلامی اور دنیا کو بنیادی اقدام کی طرف دعوت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ حوزہ علمیہ امت اسلامی کی علمی اور روحانی ہم آہنگی کے لیے ایک بین الاقوامی اجلاس یا سیمینار منعقد کرے گا اور کہا: مراجع عظام، حوزہ علمیہ، ملتِ رشید ایران اور مقاومتی محاذ مجاہدین اور غزہ کے مظلوم اور بھوکے افراد کی حمایت کے لئے فریاد بلند کرتے رہیں گے۔
اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے علماء اسلامی اور مذہبی اور دیگر شخصیات کے نام جن کو یہ خط بھیجا گیا ہے:
۱. عالیجناب پاپ لیو (چہاردہم)، محترم رہنما کیتھولک چرچ
۲. جناب علامہ ڈاکٹر شیخ احمد الطیب، محترم شیخ الازہر شریف
۳. جناب پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش، محترم صدر ادارہ مذہب، جمہوریہ ترکی
۴. جناب شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید، محترم صدر مجمع فقہ اسلامی بین الاقوامی
۵. جناب پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین قره داغی، محترم صدر اتحادِ عالمی علمائے مسلمین
۶. جناب ڈاکٹر شیخ محمد العیسیٰ، محترم صدر رابطہ العالم الاسلامی
۷. جناب کیائی حاجی مفتاح الاخیار، محترم صدر مجلس العلماء انڈونیشیا
۸. جناب کیائی حاجی یحییٰ خلیل طاروق، محترم صدر نہضت العلماء انڈونیشیا
۹. جناب پروفیسر ڈاکٹر حیدر ناصر، محترم صدر جمعیت محمدیہ انڈونیشیا
۱۰. مولانا سید ارشد مدنی، محترم صدر ملی جمعیت علماء ہندوستان
۱۱. مولانا شیخ ابوبکر احمد، محترم سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اہل سنت و جماعت ہندوستان
۱۲. مولانا سید سلمان ندوی، محترم صدارت جامعہ امام احمد بن عرفان شہید ہندوستان
۱۳. مولانا سید سعادت اللہ حسینی، محترم صدر جماعت اسلامی ہندوستان
۱۴. مولانا ولی اللہ سعیدی، محترم نائب امیر جماعت اسلامی ہندوستان
۱۵. مولانا فضل الرحمٰن، محترم صدر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)
۱۶. مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی اعظم پاکستان
۱۷. مولانا مفتی عبدالرحیم، محترم مدیر جامعہ الرشید کراچی
۱۸. مولانا طاہر اشرفی، محترم مشیر وزیراعظم پاکستان
۱۹. مولانا راغب نعیمی، محترم چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان
۲۰. مولانا صاحبزادہ حامد رضا، محترم چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان
۲۱. مولانا محمد ثروت اعجاز قادری، محترم صدر تحریک اہل سنت پاکستان
۲۲. مولانا لیاقت بلوچ، محترم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان
۲۳. مولانا ڈاکٹر محمد طاہر القادری، محترم صدر تحریک منہاج القرآن لاہور پاکستان
۲۴. مولانا ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، محترم صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل
۲۵. مولانا شیخ منیب الرحمٰن (دامت برکاتہم)، محترم سیکرٹری اتحادیہ تنظیم المدارس پاکستان
۲۶. مولانا محمد حنیف جالندھری، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان









آپ کا تبصرہ