بدھ 23 جولائی 2025 - 22:24
صدرِ جمہوریہ کی آیت اللہ اعرافی سے اہم ملاقات

حوزہ/ ڈاکٹر پزشکیان نے اپنے اچانک قم کے دورے کے دوران حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ایران کے صدر، نے آج سہ پہر (بدھ،۲۳ جولائی ۲۰۲۵) قم کا دورہ کیا۔ اس سفر کے دوران انہوں نے اپنے شیڈول کے تحت حوزہ ہائے علمیہ کی مرکزی انتظامیہ کے دفتر میں حاضری دی اور آیت اللہ اعرافی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں صدر کے دفتر کے سربراہ میرزائی، صدر کے مشیر برائے امورِ حوزہ و روحانیت حجت‌الاسلام والمسلمین عماد، قم کے گورنر بہنام‌جو اور چند دیگر حکومتی عہدیدار بھی صدرِ جمہوریہ کے ہمراہ تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha