آیت اللہ اعرافی
-
آیت اللہ اعرافی کی معاون صدر ایران سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر زور
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے قم المقدسہ میں اپنے دفتر میں صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی امور، عوامی مسائل، اور حکومتی پالیسیوں پر گفتگو کی اور عوامی اعتماد کی بحالی و مسائل کے حل کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی تلقین کی۔
-
آیت الله اعرافی:
حوزہ علمیہ کی بنیاد اور استحکام استاد کے وجود پر ہے
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ سے ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد میں نمائندہ ولی فقیہ نے ملاقات کی ہے۔
-
قم المقدسہ، گزشتہ ایک صدی سے علوم اسلامی کا مرکز ہے/ یہاں روزانہ سات ہزار دروس منعقد ہوتے ہیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: قم المقدسہ جو کہ گزشتہ سو سالوں سے اسلامی علوم کا مرکز رہا ہے، آج علم و حکمت کا عظیم مرکز بن چکا ہے، قم میں روزانہ تقریباً سات ہزار دروس منعقد کیے جاتے ہیں، جو کہ علمی ترقی اور فکری نشوونما میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
آیت اللہ اعرافی کی علمائے بنگلادیش سے ملاقات:
اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اسلامی ممالک کے لئے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس علمی، تکنیکی اور معدنی وسائل موجود ہیں، مگر اتحاد اور ہمبستگی کی کمی کے باعث یہ طاقت کمزوری میں تبدیل ہوگئی ہے اور دشمن ان وسائل کو انہی کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
-
تصاویر/ عراق کے سنی علماء کے سربراہ کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
حوزہ/ عراق کے سنی علماء کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات کی۔
-
تصاویر/ علمائے بنگلادیش کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
حوزہ/ قم المقدسہ میں سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی سے علمائے بنگلادیش کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
-
اسلامی مزاحمت کی پیشرفت کے لئے علما اور دانشوروں کو کردار ادا کرنا ہوگا: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے تہران میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس "مکتب نصراللہ" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور اسلامی دانشوروں کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کی رہنمائی کریں اور مزاحمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
-
آیت اللہ اعرافی کی حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی امور کے سربراہ سے تعزیت
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ہمتیان کے چچا کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
-
غاصب صہیونی حکومت نے تمام اسلامی ممالک پر نظریں جما رکھی ہیں: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ امام جمعہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اسرائیلی جارحیت اور اسلامی ممالک کے خلاف اس کے ناپاک عزائم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد نہ صرف فلسطین بلکہ پورے عالم اسلام پر حاکمیت قائم کرنا ہے، اور اس کے خلاف مزاحمت ہی امت مسلمہ کے وقار کی ضمانت ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا نرسنگ ڈے کے موقع پر پیغام؛
نرسنگ کا شعبہ اسلامی ثقافت میں انتہائی مقدس اور علم، ہنر اور عزم و ارادہ کا امتزاج ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت اور نرسنگ ڈے کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں تمام محبین اہل بیت علیہم السلام اور نرسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی،تفسیر نفیس کی تقریب رونمائی کے موقع پر؛
قرآنِ کریم علم الٰہی سے جڑا معارفِ الہی سے سرشار اور جاری چشمہ ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: آج کے دور میں قرآنی تعلیمات سے استفادہ کرنے اور اس کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کے طریقوں میں تنوع کی ضرورت ہے۔
-
نرسنگ کا نظام معاشرت کی بنیاد ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ڈاکٹر احمد نجاتیان، ایران کی نرسنگ تنظیم کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں نرسنگ کے نظام کی اہمیت اور بحران کی حالت میں پرستاروں کے کردار پر زور دیا۔
-
حوزہ علمیہ کی روایتی سنتوں کا احیاء اور ان کا مؤثر نفاذ ضروری ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ کو اپنی قدیم اور مستند روایتی سنتوں، جیسے آزاد دروس کو برقرار رکھنے اور ان کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ توجہ دینی چاہیے، آزاد دروس علوم کے ارتقاء کا اہم ذریعہ ہیں اور انہیں جدید معاشرتی ضروریات کے مطابق پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سبحانی کی دیرینہ خواہش پوری؛ مبلغ ٹریننگ کیمپ کا پہلا اجلاس منعقد
حوزہ/ آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کو ایک خط میں مبلغ ٹریننگ کیمپ کے پہلے اجلاس کے افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
-
آیت اللہ اعرافی کا "اسلامی نفسیات کانفرنس" سے خطاب؛
انقلاب اسلامی، عالمی نظام میں یکطرفہ رویوں کے خلاف اصلاحی کردار ادا کرتا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے انقلاب اسلامی کی عالمی سطح پر اہمیت، اسلامی نفسیات کے مستقبل اور اسلامی علوم کی ترقی میں حوزہ علمیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی عالمی طاقتوں کے یکطرفہ رویے کے خلاف ایک اصلاحی کردار ادا کرتا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
تینوں جزائر ہماری ریڈ لائن ہیں / مسئلہ فلسطین ایک انسانی مسئلہ ہے
حوزہ/ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران کے شہر قم المقدس میں نماز جمعہ کے خطبوں میں خلیج فارس کے تینوں جزائر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران کی تقسیم کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو گا۔ ایران کے عوام اپنی تمام تر اختلافات کے باوجود اپنے ملک کی استقلال، عظمت اور شان و شوکت کے لئے متحد ہیں اور ایران کی مقدس زمین کا ہر انچ ہر ایرانی اور اسلامی نظام کے لئے ریڈ لائن ہے۔
-
علامہ حلی فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں آیت اللہ اعرافی کا بیان
مراجع عظام 100 سال کی عمر میں بھی عظیم تحقیقی منصوبوں کی قیادت کر رہے ہیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نوجوان طلاب تحقیقی میدان میں مراجع کرام کی محنت اور جدوجہد سے سبق لینے کی تاکید کی اور کہا کہ علما کی زندگی معنویت، اخلاق اور روحانی قوت کی علامت ہے، جو کہ حوزہ علمیہ کی اصل شناخت ہے۔
-
شہید صفی الدین حکمت، ایثار اور استقامت کی علامت تھے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: شہید حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ حکمت، صبر، استقامت اور ایثار کی علامت بھی تھے، اور حزب اللہ اور تمام محاذ مقاومت کے لئے ایک قابل فخر نمونہ تھے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کے خط کا جواب/ علمائے اسلام صیہونی جرائم پر روشنی ڈالیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نجفی کے خط کے جواب میں کہا کہ علمائے اسلام کو فلسطین اور لبنان میں مقاومتی محاذ کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی جرائم اور اس پر بعض مغربی ممالک کی قابل مذمت خاموشی اور حمایت پر روشنی ڈالنی چاہیے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
دنیا بھر میں انقلابِ اسلامی کی فکر اور لہر کبھی نہیں رکے گی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: دینی اور کلامی گفتگو اور مختلف علمی، فنی اور تکنیکی شعبوں میں الٰہی اقدار سے دوری کی وجہ سے آج تمام تعلیمی ادارے مختلف نقائص اور کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ فاصلے انسانیت کے لیے بڑے نقصانات کا باعث بن رہے ہیں۔
-
آیت اللہ اعرافی:
یحییٰ سنوار کی شہادت مقاومت کی حقانیت پر حجت الٰہی ہے/ صیہونی مجرموں کا خاتمہ قریب ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان میں فلسطینی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کو مقاومت کی حقانیت پر حجت الٰہی قرار دیا ہے اور اسے صیہونی حکومت کے خاتمے کی نوید قرار دی۔
-
آیت اللہ اعرافی:
علامہ حسن زادہ آملی (رح) متضاد صفات کی مالک عظیم شخصیت تھے
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست نے علامہ حسن زادہ آملی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم ایک ایسی شخصیت کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اس الہی راستے پر قدم رکھا اور اس مسیر الی اللہ پر چلنے والوں کے لئے رہنما بنے۔
-
دین، ثقافت اور میڈیا کے موضوع پر قومی سیمینار کا آغاز
حوزہ/ قم المقدسہ میں دین، ثقافت اور میڈیا کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار کا آغاز آج صبح ہوا جس میں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا اہم پیغام پیش کیا گیا۔
-
آیت اللہ اعرافی کے نام آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے سربراہ حوزہ علمیہ ایران کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے ۔
-
حوزہ علمیہ ایران کی سپاہ پاسداران کی میزائل حملے کی حمایت / آیت اللہ اعرافی: شکر گزار ہیں؛ آپ نے مظلوموں کے دل خوش کر دئے
حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ پورے خلوص کے ساتھ ملک کے غیور ذمہ داران، مجاہد سپاہ پاسداران اور فوج کے کمانڈرز اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے اور ان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ اور محاذِ مقاومت کے دفاع کو بین الاقوامی اصول، شرعی، عقلی اور انسانی معیاروں کے مطابق سمجھتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
-
تصاویر/ قم المقدسہ میں مقیم لبنانیوں سے آیت اللہ اعرافی اور آیت اللہ بوشہری کی ملاقات
آیت اللہ اعرافی اور آیت اللہ بوشہری نے قم المقدسہ میں موجود لبنانیوں سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی
-
حوزات علمیہ کی جانب سے لبنانی عوام اور مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان / بدھ کے روز حوزہ علمیہ بند رہے گا
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بدھ کے روز حوزہ علمیہ بند رہے گا۔
-
آیت اللہ اعرافی کا ایرانی قوم کے نام تعزیتی پیغام:
طبس میں پیش آنے والے کان حادثے نےعوام اور علمائے کرام کو غمزدہ کر دیا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے طبس کان میں مزدوروں کی جان لیوا حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طبس کے فداکار اور محنتی کان کنوں کی دردناک موت نے پوری قوم اور حوزہ علمیہ کو غمزدہ کر دیا ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کا سید حسن نصر اللہ کے نام پیغام/ حزب اللہ اور لبنانی عوام سے اظہارِ ہمدردی
حوزہ/ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام میں لبنانی عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ خواہران کے نئے تعلیمی سال کی تقریب سے سربراہ حوزہ علمیہ کا خطاب:
حوزہ علمیہ نے رسول خدا (ص) سے عہد وفا باندھا ہے/ خواتین کے مدرسے کی بنیاد حضرت خدیجہ (س) اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کے زمانے میں ہی رکھی گئی تھی
حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے حوزہ ہائے علمیہ خواہران کی بنیاد کے حوالے سے کہا : یہ ادارہ ایک مضبوط درخت کی مانند ہے جس کی جڑیں اسلام کی ابتدائی تاریخ میں پیوست ہیں، اور اس کی بنیاد حضرت خدیجہ (س) اور حضرت فاطمہ (س) نے رکھی تھی۔