حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا ہے کہ جامعہ الزہرا(س) کی علمی و تربیتی خدمات نہایت مؤثر ہیں اور اس ادارے نے ملک بھر میں طالبات کی دینی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے اس مرکز کی فعالیت کو مزید تقویت دینے کے لیے سہولیات اور تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔
آیت اللہ اعرافی نے اراکینِ بورڈ آف ٹرسٹیز سے ملاقات میں جامعہ الزہرا(س) کو خواتین کے حوزوی مراکز میں ایک نمایاں اور مؤثر ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سے فارغ ہونے والی طالبات مختلف علمی و تبلیغی میدانوں میں اہم خدمات انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ الزہرا(س) کا دائرۂ اثر کئی شعبوں میں واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں بھی بڑے پیمانے پر مؤثر شخصیات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آیت اللہ اعرافی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس مرکز کی حمایت کرتے رہے ہیں اور علمی محافل میں اس کے مقام و عظمت کا تذکرہ کرتے آئے ہیں۔
حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جامعہ الزہرا(س) خواتین کے دینی اداروں میں ایک بلند مقام رکھتا ہے اور یہ ادارہ نئی جہات اور نئے علمی افق کھولنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر اس کی ضروریات اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے تو اس کی کارکردگی مزید نکھر کر سامنے آئے گی۔
ملاقات کے آغاز میں جامعہ الزہرا(س) کی مدیر ڈاکٹر برقعی نے ادارے کی موجودہ صورتحال اور بورڈ آف ٹرسٹیز کی حالیہ سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی۔









آپ کا تبصرہ