۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار مدیران جامعه الزهرا با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: موجودہ دور میں جامعۃ الزہرا (س) کے مخاطب وہ بچیاں ہیں جو یہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کے کاندھوں پر موجود ذمہ داریوں کے پیش نظر، انہیں ایک روشن مستقبل کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سرپرست آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے جامعۃ الزہرا (س) کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی تعزیت پیش کی اور جامعہ الزہرا کی چالیس سالہ کامیابی کو ایک توفیقِ الہی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا: وہ ادارہ جسے امام خمینی (رح) نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حوزہ علمیہ قم میں " جامعۃ الزہرا (س)" کے نام سے قائم کیا، آج الحمدللہ ایک گھنے اور بارآور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو ملک بھر میں اور غیرملکی میدانوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: رہبر معظم انقلاب مدظلہ العالی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات جیسے آیت اللہ فاضل لنکرانی بھی اس ادارے کو بہت اہمیت دیتے تھے اور اس کی تعریف کرتے تھے۔

انہوں نے جامعۃ الزہرا (س) کے روشن مستقبل اور اس کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: جامعۃ الزہرا (س) کو دورِ جدید کی بچیوں کی تعلیم و تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ منصوبہ بندی کرنی چاہئے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں انہیں درپیش معاشرتی چیلنجز کا جائزہ لینا چاہیے اور اس میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کر کے انہیں بہتر بنانا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .