۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
معصومه شریفی

حوزہ / جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سربراہ نےکہا : اس وقت طلا کے لئے مہارت بڑھانے کے بہت سے مواقع ہیں اور ہمیں ان مہارتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور تبلیغی مواد بھی فراہم کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سربراہ محترمہ معصومہ شریفی نے صوبہ قم کی ڈائریکٹر جنرل برائے خواتین مریم عرب، اور جامعہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سربراہ محترمہ سیدہ زہرہ برقعی کے درمیان ملاقات ایک ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ ملاقات جامعہ الزہرا کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، محترمہ شریفی نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان اب تک مختلف شعبوں میں اچھا تعاون رہا ہے اور امید ہے کہ یہ تعلق مزید مضبوط اور مفید ہوگا۔

جامعۃ الزہرا (س) میں تبلیغی اور ثقافتی امور کی سربراہ نے کہا کہ حوزہ علمیہ کا بنیادی مقصد تبلیغ اور عوام کے دینی مسائل کو حل کرنا ہے، انہوں نے اپنے شعبے کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین اور گھرانے کے سماجی مسائل، عفت و حجاب، توحید پر مبنی تربیت، آبادی میں اضافہ اور بچوں کی تربیت جیسے موضوعات پر کام کیا جا رہا ہے۔

محترمہ شریفی نے "سفیران محبت" منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مبلغین کو مریضوں کے دینی مسائل کے حل اور اسپتال کے عملے اور مریضوں کی روحانی اور معنوی اعتبار سے بہتری میں مدد دینا ہے، اس کے تحت مبلغین طبی مہارتیں سیکھ کر مریضوں کے ساتھ ایک اچھا تعلق بناتے ہوئے دینی مسائل میں ان کی مدد کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور اگر ہم مل کر کام کریں تو معاشرے پر اس کا مثبت اثر زیادہ ہوگا۔

آخر میں، شریفی نے کہا کہ خواتین کو ماں اور عورت ہونے پر فخر کرنا چاہیے اور ہمیں ایسے منصوبے تیار کرنے کی ضرورت ہے جو ماؤں اور بیٹیوں کو نسل ظہور کی تربیت کے لیے تیار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .