۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
خانم برقعی مدرسه المهدیه تایلند

حوزہ/ جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر اور ان کے ہمراہ وفد نے بانکوک کے مدرسہ المہدیه کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر جامعۃ الزہرا (س) محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے ہمراہ وفد نے مدرسہ المہدیه بانکوک کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے مدرسہ المہدیه کی طالبات سے ملاقات اور گفتگو کی۔

محترمہ برقعی نے علم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور طلاب دین کی مجاہدت، تعلیم حاصل کرنے کے آداب، اور نفس کی تربیت کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔

قابل ذکر ہے کہ نمائندگی جامعۃ المصطفی بانکوک کے مدیر صدرالساداتی نے نشست کے آغاز میں مرکز کا تعارف کرایا۔

بعد ازاں، بانکوک کے مدرسہ المہدیه خواہران کی مدیر "محترمہ ساکی تی شا" نے مدرسہ المہدیه کی سرگرمیوں اور تعلیمی خدمات کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .