۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
مدیر جامعه الزهرا تایلند

حوزہ/ جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر محترمہ برقعی نے کہا: آج ہم اسلام اور مغربی تہذیب کے درمیان مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ایک عقلی دین ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کی فکری تربیت کریں تاکہ ہماری نئی نسل دورانِ ظہور کے لیے آمادہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر جامعۃ الزہرا (س) محترمہ سیدہ زہرہ برقعی اور ان کے وفد نے اپنے تھائی لینڈ کے دورہ کے دوران وہاں کی شیعہ خواتین کی انجمن کی سربراہ "محترمہ سیدہ رشیدہ ساکی تی شاہ" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے ان خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج صیہونی حکومت ٹیکنالوجی اور جدید علوم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوم عوام کا قتل عام کر رہی ہے؛ لیکن یہ علم جو مظلوم لوگوں کے قتل عام کا سبب بن رہا ہے، کیسا علم ہے؟

محترمہ برقعی نے مزید کہا: آج انسانیت اس مضر علم سے تھک چکی ہے اور وہ اپنے گمشدہ مقصد کی تلاش میں ہے؛ آج مغربی ممالک میں بیداری کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور دنیا بھر کے نوجوان حقیقت کی جستجو میں ہیں تاکہ وہ اپنی شناخت اور انسانیت کو پہچان سکیں۔

اسی طرح جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے اپنے وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ کے شیعہ رہنما اور انجمن محبان ولایت فقیہ کے صدر حجت‌الاسلام والمسلمین سید سلیمان حسینی سے ملاقات میں باہمی تعاون پر تاکید کی۔

جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر کی تھائی لینڈ کی شیعہ خواتین کی انجمن کے اراکین اور انجمن محبان ولایت فقیہ کے صدر سے ملاقات

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال، علمی اور تعلیمی ضروریات سمیت مختلف امور پر بھی سیرحاصل گفتگو کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .