۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
تھائی لینڈ کی خواتین کی آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سے ملاقات

حوزہ/ تھائی لینڈ کی ثقافتی طور پر سرگرم خواتین کے ایک گروپ نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تھائی لینڈ کی ثقافتی طور پر سرگرم خواتین کے ایک گروپ نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ ملاقات مؤرخہ ۲۳اپریل۲۰۲۴ بروز منگل کو آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے دائمی نمائش ہال میں منعقد ہوئی ،آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری نے اس ملاقات کے دوران عالمی استکبار اور دشمنوں کے سافٹ جنگ کے حوالے سےبنائے گئے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے عوامی ثقافتی اداروں کے فرائض کی نشاندہی کی۔

انہوں نے ثقافتی فعّال خواتین کی کاوشوں کو سراہا اور تھائی لینڈ میں موجود مساجد اور ثقافتی اداروں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قابل توجہ ہے کہ ملاقات کے اختتام پر تھائی لینڈ کے ثقافتی فعّال افراد کو یادگاری کے طور پر متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .