حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی یوم جمہوریہ اور رمضان المبارک کے مقدس کی آمد کے موقع پر قم المقدسہ میں جامعۃ الزہرا (س) کے بین الاقوامی طلباء کی موجودگی میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
عالمی استکبار سے نجات اور اسلامی جمہوریہ کی حکومت کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر جامعۃ الزہرا کے بین الاقوامی طلباء نے جوش و خروش، خوشی، محبت اور جذبے کے ساتھ بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں شرکت کی۔
اس فیسٹیول میں مختلف ممالک سے 9 گروپوں نے شرکت کی اور مختلف کھانے تیار کر کے اس افطار کا ثواب اہل بیت علیہم السلام، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا، حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور شہدائے اسلام بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کی خدمت میں ہدیہ کیا۔
اس فیسٹیول میں ترکی، پاکستان، ہندوستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا کی طالبات نے شرکت کیا اور اس بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں حصہ لیا، شرکاء نے اس فیسٹیول کا پرجوش استقبال کیا اور مختلف قسم کے کھانے کے ساتھ اس مقابلے میں شریک ہوئیں۔
پروگرام کے آخر میں جامعۃ الزہرا (س) کے شعبہ تبلیغ اور ثقافتی امور کی نائب صدر محترمہ شریفی نے پہلی دوسری تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی خدمت میں انعامات اور تحائف پیش کئے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں ہر سال اس بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کی مختلف طالبات شرکت کرتی ہیں اور بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ اس مقابلے کے لئے کھانے آمادہ کرتی ہیں، اس مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کی طالبات سر فہرست رہتی ہیں۔