۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین رضا شاکری

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے رضا شاکری نے فرمایا کہ ہمارے طلاب و افاضل کو یونیورسٹیز میں جانا چاہئیے تا کہ وہاں نمایاں دینی خدمات انجام دیں جیسے شہید مطہری رحمۃ اللہ علیہ ، شہید بہشتی رحمۃ اللہ علیہ نے انجام دی ہیں۔ ہمارے افاضل نظم و نثر میں قرآن کریم کو محور قرار دیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ جامعۃ المصطفی العالمیہ نئی دہلی انڈیا کی جانب سے چوتھے کل ہند علمی مقابلہ میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب و طالبات کے درمیان تقریب تقسیم انعامات و اسناد 31 دسمبر پیر کو دن میں 2 بجے چھوٹے امام باڑے حسین آباد میں منعقد ہوئی۔

تصاویر دیکھیں:

جامعۃ المصطفی العالمیہ ہندوستان کی جانب سے کل ہند علمی مقابلہ اور تقریب تقسیم انعامات و اسناد

کانفرنس کا آغاز مولوی علی رضا متعلم جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا سید منظور عالم جعفری ناظم شعبہ تعلیم و تربیت دفتر نمایندگی المصطفی انڈیا نے تعلیمی اور تربیتی رپورٹ پیش کی، مولانا علی عباس حمیدی ناظم شعبہ ثقافتی امور دفتر نمایندگی المصطفی انڈیا نے ثقافتی رپورٹ، مولانا سید فیاض رضوی ناظم شعبہ تحقیقی امور دفتر نمایندگی المصطفی انڈیا نے تحقیقی رپورٹ، مولانا ذیشان حیدر عارفی ناظم شعبہ تقریب مذاہب اسلامی دفتر نمایندگی المصطفی انڈیا نے شعبہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب نے نمایندگی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ہندوستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ میرا تجربہ ہے کہ بدگمانیاں دوریوں کے سبب ہے لہذا آپس میں ملیں تا کہ بدگمانیاں ختم ہوں۔ ضرورت ہے کہ ہندوستانی مدارس کی موجودہ صورت حال پر سیمینار ہو تا کہ مشکلات پتہ چلے اور اس کا راہ حل تلاش کیا جائے۔ ہندوستان میں ہمارے بہت سے افاضل ہیں جنمیں مختلف صلاحتیں ہیں لہذا اس سلسلہ میں بھی اولمپیاد منعقد ہو تا کہ صلاحتیں سامنے آئیں اور حسب صلاحیت ماہرین خدمات انجام دیں اور ان سے استفادہ کیا جا سکے۔

مولانا جہانگیر عالم قاسمی نے طلاب و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: لقمہ حرام کھانے کے بعد انسان نیکی نہیں کر سکتا، ابھی آپ پڑھ رہے ہیں، فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ فیلڈ میں آئیں گے جہاں قوم کی آواز بنیں گے تو قوم کو برائی سے روکیں، لقمہ حرام سے منع کریں۔

پروفیسر علی اکبر شاہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جامعۃ المصطفی العالمیہ کی سند ہندوستان کی یونیورسٹیز میں قابل قبول ہیں۔ لہذا افاضل المصطفیٰ یونیورسٹیز میں اپنی اسناد سے داخلہ لے سکتے ہیں۔
مولانا صابر علی عمرانی نے تعلیمی بیداری کلام پیش کیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے رضا شاکری نےجلسہ میں آئے سبھی علماء، ذمہ داران ادارات دینیہ و مدارس علمیہ، اساتذہ و معلمات، طلاب و طالبات، دانشواران، مومنین و مومنات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے طلاب و افاضل کو یونیورسٹیز میں جانا چاہئیے تا کہ وہاں نمایاں دینی خدمات انجام دیں جیسے شہید مطہری رحمۃ اللہ علیہ ، شہید بہشتی رحمۃ اللہ علیہ نے انجام دی ہیں۔ ہمارے افاضل نظم و نثر میں قرآن کریم کو محور قرار دیں۔

امیر جامعہ ناظمیہ امیرالعلماء حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن صاحب قبلہ، شمیم الملت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ صدر ادارہ تنظیم المکاتب و امیر جامعہ جوادیہ بنارس، پروفیسر لطیف حسین کاظمی ہیڈ شعبہ فلسفہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، پروفیسر مولانا سید طیب رضا نقوی ہیڈ شعبہ شیعہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھی تقاریر کیں، اپنے تاثرات پیش کئے اور طلاب و طالبات کو نصیحتیں فرمائی۔

آخر میں امیر جامعہ ناظمیہ امیرالعلماء حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن صاحب قبلہ کی طویل مدت دینی تعلیمی اور سماجی خدمات پر، شمیم الملت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ صدر ادارہ تنظیم المکاتب و امیر جامعہ جوادیہ بنارس کی طویل مدت دینی تعلیمی اور سماجی خدمات پر، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب کی طویل مدت دینی تعلیمی فلاحی اور ثقافتی خدمات پر، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جواد حیدر جودی صاحب مدیر جامعہ انوار العلوم الہ آباد کی دینی تعلیمی خدمات پر ، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کی تجلیل ہوئی، اسی طرح محترمہ رباب زیدی صاحبہ پرنسپل مدرسہ جامعۃ الزہرا مفتی گنج، محترمہ شبیہ زہرا پرنسپل مدرسہ انوار الزہرا الہ آباد، محترمہ سیدہ ناظرہ جعفر پرنسپل جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب کی دینی تعلیمی خدمات کے اعتراف پر تجلیل ہوئی اور اولمپیاد میں ممتاز پوزیشن پانے والے طلاب و طالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔

اس کانفرنس میں مولانا سید منور حسین رضوی پرنسپل جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نےدیگر اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ کے ہمراہ شرکت کی۔ مولانا مرزا رضا عباس پرنسپل جامعۃ التبلیغ نے دیگر اساتذہ و طلاب جامعۃ التبلیغ کے ہمراہ شرکت کی، مولانا فرید الحسن پرنسپل جامعہ ناظمیہ نے دیگر اساتذہ و طلاب جامعہ ناظمیہ کے ہمراہ شرکت کی، مولانا غضنفر نواب صاحب استاد جامعہ سلطانیہ نے دیگر اساتذہ و طلاب جامعہ سلطانیہ کے ہمراہ شرکت کی، مولانا سید محمد مہدی رضوی استاد حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب نے طلاب حوزہ کے ہمراہ شرکت کی، مولانا سید صفدر حسین زیدی مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور، مولانا سید سلطان حسین مدیر مدرسہ امام مہدی علیہ السلام اعظم گڑھ، مولانا سید قرۃ العین مجتبیٰ عابدی مدیر جامعۃ المنتظر نوگاواں سادات، مولانا سید ضرغام استاد جامعہ انوار العلوم الہ آباد، مولانا اشفاق مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پور، مولانا اشتیاق حسین پرنسپل جامعہ ابوطالب سیتاپور، محترمہ بنت زہرا خان مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ جونپور، محترمہ تانیہ زہرا مدرسہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا لکھنو، مولانا ظہیر احمد افتخاری، مولانا سید حسین مہدی، پروفیسر ڈاکٹر سید محمد کامل رضوی بابو بنارسی داس یونیورسٹی لکھنو، مولانا سید گلریز مہدی، مولانا سید ابوالفضل عابدی کے علاوہ دیگر دینی، علمی، قومی، ادبی اور سماجی شخصیات اور مومنین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا سید فیض عباس مشہدی نے انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد شاکر IN 09:23 - 2023/04/03
    0 0
    سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ انشاءاللہ خیریت سے ہونگے آغا خان آغا جان مجھے ایڈمیشن کروانا ہے آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا انشاءاللہ
  • محمد شاکر IN 09:31 - 2023/04/03
    0 0
    سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ انشاءاللہ خیریت سے ہونگے آغا خان آغا جان مجھے ایڈمیشن کروانا ہے آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا انشاءاللہ