۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
لکھنؤ میں صحیفہ کاملہ کی رسم اجراء

حوزہ/ لکھنؤ میں صحیفہ کاملہ اردو ترجمہ آیۃ اللہ سید علی رضوی طاب ثراہ آل باقر العلوم رح کی اشاعت ششم کی پر رونق شاندار رسم اجراء۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی عظیم الشان درسگاہ مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ میں 6 اکتوبر 2023 مطابق 20 ربیع الاول 1445 ھ بروز جمعہ علماء کرام و طلاب گرامی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

جس میں سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام کا صحیفہ کاملہ کا اردو ترجمہ (اشاعت ششم) بقلم فرزند باقر العلوم، حضرت آیۃ اللہ سید علی رضوی اعلی اللہ مقامہ کی رسم اجراء بدست مولانا سید کلب جواد نقوی جو مترجم کے سگے بھانجے اور شاگرد ہیں؛ انجام پذیر ہوئی۔ یہ تقریب مترجم کے فرزند مولانا سید حیدر عباس صاحب کے زیر اہتمام ہوئی۔

جامعہ سلطانیہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام مولانا سید محمد اسحاق رضوی نے اطلاع دی کہ اس نورانی نشست کا آغاز مولوی علی مہدی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ابتدائی تقریر مترجم کے پوتے حجۃ الاسلام مولانا سید اطہر عباس رضوی صاحب نے کی۔ اس کے بعد ادارہ اصلاح کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا سید جابر جوراسی صاحب پھر مولانا سید سیف عباس نقوی صاحب اور آخر میں مولانا سید کلب جواد صاحب قبلہ نے تقریر فرمائی۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض نائب امام جمعہ عالیجناب مولانا سید سرتاج حیدر زیدی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔

اس رسم اجراء میں مدرسے کے اساتذہ اور علماء کرام نے شرکت فرمائی جن میں سے بعض کے نام مندرجہ ذیل ہیں: حجج الاسلام مولانا شفیق صاحب، مولانا سید منظر صادق صاحب، مولانا سید محمد موسیٰ رضوی صاحب، مولانا مرزا رضا عباس صاحب، مولانا سید حسنین باقری صاحب، مولانا علی حیدر صاحب، مولانا سید ثقلین باقری صاحب، مولانا غضنفر نواب معروفی صاحب، مولانا سید صادق حسین صاحب، مولانا اصغر مہدی صاحب، مولانا شہنواز حیدر صاحب وغیرہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .