۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

حوزه/ آج بتاریخ ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳ بروز منگل شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی مجلس خاص کا سہ ماہی اجلاس جامعہ اہلبیت، اوکھلا، دہلی ۲۵ میں منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بتاریخ ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳ بروز منگل شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی مجلس خاص کا سہ ماہی اجلاس جامعہ اہلبیت، اوکھلا، دہلی ۲۵ میں منعقد ہوا، جس میں ہندوستان کے مختلف خطوں جیسے دہلی، مہاراشٹرا، کرناٹک، تملناڈو، جموں کشمیر اور یوپی وغیرہ سے منتخب اراکین مجلس خاص نے شرکت کی۔

غاصب اسرائیل کے 75 سالہ مظالم سے اظہارِ برائت ہم سب کا اولین فریضہ ہے: شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

مولانا سید نامدار عباس صاحب نے تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا باقاعدہ آغاز کیا۔جس کے بعد صدر جلسہ کی اجازت سے معین ایجنڈہ پر گفتگو شروع ہوئی۔جن میں صوبائی نمائندگی اور اسمبلی کی فعالیت کے علاوہ حماس کی دلیرانہ کاروائی اور ظالم حکومت کی شکست و پسپائی شامل تھی۔

غاصب اسرائیل کے 75 سالہ مظالم سے اظہارِ برائت ہم سب کا اولین فریضہ ہے: شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

صوبائی نمائندگی مجلس خاص کے اراکین نے شیعہ علماء اسمبلی کے تعارف اور لوگوں کو اس کے اہداف و مقاصد سے روشناس کرانے کے لئے پورے ہندوستان کے مشہور اور شیعہ نشین شہروں سے صوبہ کی وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے دو یا تین افراد کو نمائندہ منتخب کیا۔

غاصب اسرائیل کے 75 سالہ مظالم سے اظہارِ برائت ہم سب کا اولین فریضہ ہے: شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

اپنے وطن کے دفاع اور حمایت پر تاکید کرتے ہوئے شیعہ علماء اسمبلی کی مجلس خاص نے مسلسل مظلوم واقع ہونے والی فلسطینی عوام خاص طور سے حماس تنظیم کی جانب سے اسرائیل جیسی ظالم حکومت پر دلیرانہ کاروائی کی ستائش کی اور تمام اراکین کی موجودگی میں ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں ظالم کی مذمت اور ظالم پر مظلوم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔

غاصب اسرائیل کے 75 سالہ مظالم سے اظہارِ برائت ہم سب کا اولین فریضہ ہے: شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .