تحریر: حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی، صدرالافاضل،واعظ
تاثرات؛ شھر(لکھنو) کی مرکزیت میں قدیم ترین درسگاہ مدرسہ سلطان الدارس
از: حجۃ الاسلام مولانا سید علی ناصر سعید صاحب قبلہ موسوی عبقاتی مدظلہ العالی
,,مدرسہ،، یعنی دینی طالب علم کی تعلیم و تربیت کا مرکز۔مدارس دینیہ کے بغیر کوئی صالح اور مصلح طبقہ معرض وجود میں آہی نہیں سکتا۔بر صغیر میں نوابین اودھ کی وجہ سے لکھنو اردو داں شیعہ مسلمانوں کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے،اس شھر کی مرکزیت میں قدیم ترین درسگاہ ,, 'مدرسہ سلطان الدارس ،،ہے جس سے وابستگی میرے اسلاف کے لئے اور میرے لئے باعث شرف ہے۔
محقق،مدقق، صحافی،ادیب،عالم با عمل عالی جناب مولانا ابن حسن صاحب قبلہ املوی اس مدرسہ کی تاریخی عظمت کی تاریخ مرتب فرما رہے ہیں جو ایک بہت بڑی خدمت ہے۔
مجھے یقین ہے کہ جناب موصوف کی یہ خدمت ان مرحومین کی عظمت کا عظیم ترین اعتراف ثابت ہو گی جن کے اخلاص کی کوئی حد قائم کرنا ،نا ممکن ہے۔
اللہ ہم سب کو بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے موفق فرمائے،بحق محمد و آل محمد علیھم السلام۔
خادم طلاب
(دستخط )علی ناصر سعید عبقاتی
کتب خانہ ناصریہ۔لکھنو
(ماخوذ از کتاب تا ریخ مد رسۂ سلطان المد ارس و جامعۂ سلطانیہ لکھنؤ،جلد دوم،صفحہ10)
نام کتاب : تاریخ مد رسۂ سلطان المد ارس و جامعۂ سلطانیہ لکھنؤ،[جلد دوم]
مؤلف : عمدۃ الواعظین عالیجناب الحاج والزائر مولا نا شیخ ابن حسن املوی کربلائی صاحب قبلہ (صدرالافاضل،واعظ)
پروف ریڈنگ : حجۃ الاسلام عالی جناب مولا شیخ مسرور فیضی املوی ’’قمی‘‘
کمپیوٹر کمپوزنگ : مولانا محمدرحمت اللہ مصباحی ۔مبارکپور،اعظم گڑھ و مولانا محمد وصی اختر معروفی لکھنؤ
ناشر : مرکز بین الاقوامی نور میکرو فیلم ۔ایران کلچر ہاؤس۔نئی دھلی۔ھند
مطبوعہ : نور انٹر نیشنل مائیکرو فلم سینٹر۔ایران کلچر ہاؤس۔نئی دھلی۔ھند
ایڈیشن : پہلا
تعداد کتاب : 500
تعداد صفحات : 402
تقطیع (سائز) : 20X30/8
سنہ اشاعت :2017
نوٹ :کتاب ’’ تاریخ مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ ،لکھنؤ ‘‘ 20X30/8 سائز کی تین ضخیم جلدوں میں مولانا ابن حسن املوی (صدرالافاضل،واعظ) نے مرتب کیا ہے جو انٹرنیشنل نورمائکرو فلم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس ،نئی دہلی کی جانب سے نہایت دیدہ زیب و خوشنما ز یور طبع سے آراستہ و پیراستہ شائع ہوچکی ہیں۔
{ خواہشمند حضرات درج ذیل پتہ پر رابطہ کرسکتے ہیں:۔ }
انٹر نیشنل نو ر مائکرو فلم سینٹر ۔ ایران کلچر ہاؤس ،۱۸،تلک مارگ،نئی دہلی۔ہندوستان
Phone:+91-11-23383116,E-Mail:noormicro@yahoo.com / indianmanuscript@gmail.com
http://indianislamicmanuscript.com
۔۔۔۔۔۔