۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ جمعرات 9 مئی کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی دہلی اور نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سینٹر کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات 9 مئی کو جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار ڈاکٹر ایم ۔اے سکندر اور نئی دہلی میں نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ پیری نے جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے نائب صدر اور پروفیسر ڈاکٹر افشار عالم اور ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر ایراج الٰہی کی موجودگی میں ہندوستان میں موجود نادر فارسی مخطوطات کو ڈیجیٹل کرنے کےمعاہدے پر دستخط کئے گئے۔

اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے ثقافتی مشیر اور ایران کلچر ہاؤس کے کاؤنسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر، جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے لائبریرین پروفیسر رئیس الدین، یونیورسٹی کے امتحانات کے کنٹرولر جناب اختر اور لائبریری کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس معاہدے پر دستخط کرنے کا بنیادی مقصد مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن اور تحفظ کے ساتھ ساتھ دیگر فارسی، اردو اور عربی کتابیں جو کہ حکیم محمد سعید سنٹرل لائبریری کے مخطوطہ سیکشن میں رکھے گئے ہیں، ان کو ڈیجیٹائز، محفوظ اور بہتر حالت میں برقرار رکھنا ہے۔

اس کام کے ذریعے سے جامعہ ہمدرد کی مرکزی لائبریری میں موجود 3500 سے زائد نایاب مخطوطات کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے اور ڈیجیٹائز کرنے کا امکان فراہم ہوگا۔

ان نایاب نسخوں کو محفوظ اور ڈیجیٹائز کرنے کے بعد لوگوں کے سامنے لایا جائے گا تاکہ طلباء، اساتذہ اور عوام جامعہ ہمدرد کے اس قیمتی ورثے سے مستفید ہو سکیں، جو اس کے بانی مرحوم حکیم عبدالحمید کی کوششوں سے اس لائبریری میں جمع کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .