۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نئی دہلی پرگتی میدان نمائش میں انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر،دہلی کااسٹال بنا توجہ کا مرکز

حوزہ/ اپنی 20 سالہ خدمات کے دوران بے شمار نسخوں کو نئی زندگی دینے والے نور مائکرو فلم سینٹرنے کے پرگتی میدان میں ہونے والی کتابوں کی نمایش میں اسٹال پر نصف درجن سے زیادہ مقدس ہندو کتب کے قدیم فارسی نسخوں کی جلدیں دیکھنے کو ملیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ قدیمی وراثت پرمشتمل نایاب قلمی نسخوں کی تلاش اور ان کی مرمت کرکے خوبصورت کتاب کی شکل دینے اور ڈیجٹلائزیشن کے ذریعہ طویل مدت کے لئے محفوظ کرنے کی بے لوث خدمات انجام دینے والے انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی اپنے عظیم کارناموں کی فہرست میں ہر روز اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے۔

اپنی 20 سالہ خدمات کے دوران بے شمار نسخوں کو نئی زندگی دینے والے نور مائکرو فلم سینٹرنے کے پرگتی میدان میں ہونے والی کتابوں کی نمایش میں اسٹال پر نصف درجن سے زیادہ مقدس ہندو کتب کے قدیم فارسی نسخوں کی جلدیں دیکھنے کو ملیں۔اس کے علاوہ بہت سے مصنفین کی مردہ کتابوں کو مرمت اور تزئین کے ذریعہ زندہ کرکے ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنے میں مصروف نورمیکرو فلم سینٹر نے قدیم اورنایاب کتابوں کی نمائش لگائی جوشرکاء کی توجہ کا مرکز رہی۔

اس نمائش میں ہندوکتب کے وہ قدیم نایاب نسخوں کے فارسی تراجم پیش کئے گئے جو شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔

نمائش میں سناتن مذہب کی مقدس کتاب، بھگودگیتا(فارسی)،رامائن (اردو)،مہابھارت (فارسی)،وشنوپران( فارسی)، بھگودپران (فارسی) اورداراشکوہ کے ہاتھ سے لکھی مجمع البحرین(3جلد)کا فارسی ترجمہ جیسی نایاب کتابیں موجود تھیں جنہیں نور میکرو فلم سینٹر نے ڈیجیٹل کرکے اصل کتاب کی شکل میں شائقین کے حوالے کیاہے۔ اس نمائش کودیکھنے والے دانشوروں،علماء،مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اورعام لوگ زبردست پذیرائی کرتے نظرآئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .