۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مقدس ہنر کے تسلسل اور اسلامی میراث کی نمائش

حوزہ/ قرآن کریم کی انٹرنیشنل نمائش؛ قرآنی نسخوں کی حفاظت، قدیمی و بے نظیر نسخوں کی شناسائی اورکتابت کے ہنر کو زندہ کرنے کے پیش نظر سرزمین ہندوستان پر منعقد کی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹرنوردہلی، خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران در دہلی،مولانا آزاد یونیورسٹی، کتب خانہ ادبیات اردو، روزنامہ سیاست اور جامعہ نظامیہ حیدرآبادکی مشارکت سے سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں قرآن اور میراث اسلامی کی انٹر نیشنل نمائش لگائی جا ئے گی۔

قرآن کریم کی انٹرنیشنل نمائش؛ قرآنی نسخوں کی حفاظت، قدیمی و بے نظیر نسخوں کی شناسائی اورکتابت کے ہنر کو زندہ کرنے کے پیش نظر سرزمین ہندوستان پر منعقد کی جارہی ہے۔

اس نمائش کے ذریعہ یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پرانی اسلامی میراث اور قرآن کی حفاظت کا سلسلہ ایران و ہندوستان کا شعار رہا ہے اور دور حاضر میں بھی یہ کاوش جاری و ساری ہے۔

اس نمائش میں 200 سے زیادہ فنکاریاں دکھائی جائیں گی جو مذکورہ مؤسسات کے فنون میں شمار کی جاتی ہیں؛ ان فنکاریوں میں ساٹھ نفیس قلمی نسخے، پندرہ ہوبہو نسخے (ھمانندسازی - Manuscript)قرآن کے موضوع پر اور ایک سو ساٹھ آثار ہندی و ایرانی مسلمان فنکاروں کے معرض نمائش میں لائے جائیں گے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں کے تقریباً دس فنکاراور ایران سے تین ماہر فن افراد اس انٹرنیشنل قرآنی نمائش میں شرکت کریں گے۔

یہ نمائش 24رمضان سے 28رمضان تک ہر روز صبح 10 بجے سے شام 5بجے تک سالار جنگ میوزیم حیدرآباد ضلع غربی میں واقع میرعباس یار نامی ہال میں منعقد ہوگی۔

مقدس ہنر کے تسلسل اور اسلامی میراث کی نمائش

مقدس ہنر کے تسلسل اور اسلامی میراث کی نمائش

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .