حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم کے مرکزی کتب خانہ کے قدس ہال میں اس نمائش کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اسی سلسلے میں حرم امام علی رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن،کلچرل فاؤنڈیشن،امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی اور علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی،بہ نشر پبلشر انسٹیٹیوٹ وتخلیقی آرٹ،کتب خانوں کی آرگنائزیشن،میوزیمزاورحرم امام رضا(ع) کے دستاویزاتی مرکز نے اپنے اپنے آثار اور علمی و تحقیقی کارناموں کو نمایش کے لئے پیش کیا۔ تحقیقی کارناموں کو متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب ميں آستان قدس رضوی کی علمی و تحقیقی آرگنائزیشن کے سربراہ عبدالحمید طالبی بھی موجود تھے۔
تحقیقی و ادبی کتب کا تعارف
حرم امام علی رضا(ع) کے دیگرعلمی مراکز کے ساتھ تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ نے بھی اس نمایش میں اپنے تخلیقی کارناموں کو پیش کیا جن میں 8 جلدوں پر مشتمل’’شاہکار ہائے ہنری‘‘ اورتحقیقی و ادبی کتب جس میں ’’کاشیکاری در حرم مطہر رضوی‘‘،’’بہشت ہنر‘‘،’’نقش نہان‘‘،’’نسیم ملکوت‘‘،’’روضہ رضوان‘‘ اور گوہری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 2018 کے بعد سے شائع ہونے والی ادبی کتب جن میں ’’باب ہفتم بہشت‘‘،’’ازسمت گناباد‘‘،’’شوق زیارت‘‘،’’با عشق تا دمشق‘‘،’’دیوان محرم خراسانی‘‘،’’دیوان آذر خراسانی‘‘،’’دیوان نگارندہ‘‘،’’چلچراغ ہدایت‘‘اور’’چلچراغ صلوات‘‘ کو بھی اس نمایش میں پیش کیا گيا۔
اس ادارے کی جانب سے جاری کاموں جیسے’’کاشیکاری در صحن ہائے کہن حرم رضوی‘‘،’’مقرنس1و2‘‘،’’حجاری در ہنر و معماری حرم مطہر رضوی‘‘،’’آثار چوبی در حرم مطہر رضوی‘‘ اور ’’فلزکاری در حرم مطہر رضوی‘‘ وغیرہ اس ادارے کے دیگر تحقیقی کارنامے ہیں جنہیں نمایشگاہ میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ایجادات کا تعارف
مختلف کتب جیسے’’روشہای تصمیم گیری چند شاخصی‘‘،’’روشہای تصمیم گیری‘‘،’’ورزش سالمندی وطرح نہایی سالمندی‘‘ کی رونمائی کے علاوہ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کے تخلیقی کارناموں جیسے’’خارج ہونے والی کاربن ڈائی اکسائیڈ " آنلائیز کرنے والی مشین‘‘،’’حرارت کے ذریعہ درد چیک کرنے والی ڈیوائس، شطرنجی پیج کی مشین، کدورت چیک کرنے والا آلہ ،روشنی ذخیرہ کرنے والی مشین اورنوکو اسپرے ڈیوائس وغیرہ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے جملہ علمی و تحقیقی کارنامے ہیں جنہیں اس نمایش میں رکھا گیا ہے۔ حرم امام علی رضا کے کتب خانوں، میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کی آرگنائزیشن کے تحقیقی و سائنسی کارنامے حرم امام علی رضا (ع) کے کتب خانوں،میوزیمز اور دستاویزاتی مرکز کی آرگنائزیشن کی جانب سے علیحدہ اسٹال میں آرگنائزیشن کی تأسیس سے اب تک کے علمی و تحقیقی کارناموں کو نمائش کے لئے رکھا گیا، اس آرگنائزیشن کی جانب سے اب تک کی انجام دی گئی تحقیقات،تھیسزز،مقالے اور پچھلے دو سالوں میں شائع ہونے والی کتب کو بھی نمائش میں پیش کیا گیا ہے ۔
سب سے عمدہ تحقیقی کاموں کا تعارف
حرم امام علی رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے اس نمائش میں مرکزی پروگراموں میں سے ایک 12 سب سے اعلی اور ممتاز تحقیقی کتب من جملہ کتاب ’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغتہ‘‘ کی تینتالیسویں جلد،’’آسیب شناسی زیارت با تمرکز بر زیارت رضوی‘‘،’’حسابداری وقف‘‘،’’خادم تراز؛ چہل شایستگی خادم امام رضا(ع)‘‘،’’ شیعہ و مکتب گنوسی‘‘،’’عیون اخبار الرضا‘‘ کی پہلی اور دوسری جلد اور’’تاریخ مہمانسرای آستان قدس رضوی‘‘ وغیرہ کتابوں کو نمائش کے لئے رکھا گیا۔
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی جدید مطبوعات
اس نمائش میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی نے بھی علمی جرائد پیش کرنے کے ساتھ رواں سال میں جدید شائع ہونے والی کتابوں اور مقالوں کا تعارف بھی کروایا۔
امام رضا(ع) اسکولوں کے علمی طریقوں کا تعارف
رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن نے اس نمائش میں پوسٹر کے ذریعہ کارآفرین اسکول جو کہ نئے طلبا کی پرورش کا مرکز ہے کا تعارف کروایا اوران اسکولوں کی مختلف تعلیمی سطوح کو مخاطبین کے لئے بیان کیا۔ یہ نمائش پندرہ دسمبر سے اٹھارہ دسمبر تک حرم امام علی رضا علیہ السلام کے مرکزی کتب خانے کے قدس ہال میں جاری رہے گی۔